شہباز گل پر جسمانی تشدد چئیرمین تحریک انصاف عمران خان آگ بگولہ

چئیرمین تحریک انصاف اسلام آباد پولیس پر برہم اہم سوال اٹھادیا تفصیلات کے مطابق چئیر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان شہباز گل پر حالیہ تشدد زدہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس پر آگ بگولہ ہیں
انہوں نے شہبازگل کی تشدد زدہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہوئے کہا “تمام تصاویر اور ویڈیوز سے واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ گل کو ذہنی اور جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس میں جنسی تشدد بھی شامل ہے – یہ انتہائی بھیانک ہے۔ اسے ذہنی طور پر توڑنے کے لیے ذلیل کیا گیا۔ اب میرے پاس مکمل تفصیلی معلومات ہیں۔ آئی سی ٹی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے کوئی تشدد نہیں کیا۔ تو میرا سوال یہ ہے کہ گل پر تشدد کس نے کیا؟ بڑے پیمانے پر عوام میں اور ہمارے ذہنوں میں بھی ایک عام خیال ہے کہ یہ بھیانک تشدد کون کر سکتا ہے۔ یاد رکھیں عوام ردعمل دیں گے۔ ہم ذمہ داروں کا پتہ لگانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔”


یاد رہے اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور ایسی جگہوں پر تشدد کیا جو میڈیا پر دکھانے کی قابل نہیں جس سے سوشل میڈیا صارفین اور تحریک انصاف ورکرز انتہائی غصے میں ہیں اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل رہے ہیں اس سے قبل اسلام آباد کی ایک عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے پمز ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا اس فیصلے کی سوشل میڈیا پر خوب تعریف ہورہی ہے تو وہیں جج زیبا چوہدری اور پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ پر تنقید کی جارہی جنہوں نے دباؤ میں آکر شہباز گل کو تندرست قرار دیا تھا

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: