نیا افغانستان تحریر محمد داؤد

#نیا_افغانستانقسط 2قیام پاکستان کے وقت روس اور امریکہ بڑی طاقتیں تھیں۔ ان میں روس زیادہ طاقتور تھا۔ لہذا پاکستان اور بھارت دونوں کی کوشش تھی کہ روس سے تعلقات بنا لیے جائیں۔ بھارت روس سے دوستی لگانے میں کامیاب ہوا تو پاکستان کے لیے امریکہ واحد انتخاب تھا۔ لہذا پاکستان کی دوستی امریکہ سے ہوئی۔1947 میں برطانوی انخلاء کے بعد بھارت کے اکسانے پر افغانستان نے اعلان کردیا کہ انگریزوں سے کئے گئے تمام معاہدے اب منسوخ ہیں، لہذا ڈیورنڈ معاہدہ کے تحت جو علاقہ انگریز کو دیا گیا تھا اسے اب واپس کیا جائے۔ افغانستان پاکستان سے جنگ کرنے کی ہمت نہیں رکھتا تھا اس لیے جاسوسی کاروائیاں شروع کر دیں۔ سردار داؤد کے دور میں افغانستان نے پاکستان کے ہر دشمن کو بسانا شروع کیا۔ وہ افغانستان سے ہمارے ملک میں کارروائی کرتے، سردار داؤد بعد میں 1979 کو ماراگیا ۔ اس کے علاوہ پاکستان کی ایک سیاسی جماعت کو لسانی بنیاد پر افغانستان نے اپنا حامی بنالیا۔ آئے روز صوبہ سرحد میں فسادات سے تنگ آکر پاکستان نے اپنا بہترین کھیل شروع کر دیا۔ کابل یونیورسٹی سے گیارہ سٹوڈنٹس کو فوجی ٹریننگ کے مرکز چیراٹ میں لاکر جاسوسی کی تربیت دی گئی۔ (ان میں سے ایک نام گلبدین حکمتیار ہے)۔ بعد میں پاکستان کے یہ تربیت یافتہ افراد جب افغانستان گئے تو وہاں کی سیاست کو ہلا کر رکھ دیا۔ پاکستان نے بھی اپنے وفاداروں کی امداد جاری رکھی۔ گلبدین حکمت یار اور احمد شاہ مسعود کے درمیان اقتدار کی طویل جنگ شروع ہوئی۔ افغانستان کو اپنی شرارتوں کی سزا مل رہی تھی اور ایک خطرناک خانہ جنگی میں دھکیل دیا تھا پاکستان نے۔ حالات اتنے خراب تھے کہ جب کوئی ٹیکسی میں بیٹھتا تو ڈرائیور پوچھ لیتا تھا کہ کس گروپ سے ہو؟ اگر احمد شاہ مسعود کے گروپ سے ہوتا تو حکمت یار کے لوگوں کو فروخت کیا جاتا، اور اگر کوئی حکمت یار کا حامی ملتا تو اسے ٹیکسی ڈرائیور احمد شاہ مسعود کے لوگوں کو فروخت کرتا۔ایسے میں 1996 میں دینی مدارس کے طلبہ نے میدان سیاست میں حصہ لینے کود پڑے۔ افغانستان کی عوام خانہ جنگیوں سے تنگ آ چکی تھی۔ اور طالبان کو نجات دہندہ سمجھ کر بھرپور ساتھ دیا۔ پاکستان کے جرنیل نصیر اللہ بابر نے طالبان کے گروہ کو منظم کیا اور روس کے خلاف امریکہ کی حمایت بھی حاصل کی۔ (واضح رہے کہ روس 1979 میں افغانستان آگیا تھا).طالبان نے بلآخر کابل پر قبضہ کرلیا اور اسلامی قوانین نافذ کردئیے۔

Jabbli Views
فالو کریں

Jabbli Views

جبلی ویوز ایک میگزین ویب سائٹ ہے، یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مضمون نگاری اور کالم نگاری کو فروغ دینا اور اس شعبے سے منسلک ہونے والے نئے چہروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے،تاکہ وہ اپنے ہنر کو نکھار سکیں اور اپنے خیالات دوسروں تک پہنچا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: