پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی والٹیج میچ آج شام سات بجے دوبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلاجائے گا

تفصیلات کے مطابق آج شام سات بجے دوبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ایشیا کپ کے ایک میچ میں روایتی حریف آمنے سامنے ہوں گے پاکستانی ٹیم کی قیادت دنیا کے نمبر 1 بیٹر بابراعظم کریں گے جبکہ بھارت کی قیادت روہت شرما سنبھالیں گے میچ سے قبل ایک انٹرویو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ روز گراؤنڈ میں نیا میچ ہوتا ہے گزشتہ میچ میں جیت کی وجہ سے ہمیں کانفڈنس ہے ہم میں میچ میں اپنا 100% دیں گے باقی ریزلٹ دینا اللہ کا کام ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہمیں شاہین آفریدی کی کمی ضرور محسوس ہوگی تاہم نوجوان کھلاڑیوں سے امیدیں ہیں کہ وہ کارکردگی ضرور دکھائیں گے ہمارے پاس 140+ کے باؤلرز ہے جو کسی بھی ٹیم کیلئے مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں یاد رہے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کے مقابلے میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے اب تک بھارت کے خلاف پاکستان دو ٹی ٹونٹی میچز میں ہی فتح حاصل کرپایا ہے جبکہ بھارت اب تک چھ بار پاکستان کو ہرا چکا ہے لیکن قابل زکر بات یہ ہے کہ گزشتہ سال ٹی ٹونٹی وڑلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شرمناک شکست سے دوچار کیا تھا

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: