پاکستان کرکٹ ٹیم آج ہانگ کانگ سے ٹکرائے گی

پاکستان بمقابلہ ہانگ کانگ
ایشیا کپ گروپ سٹیج کے میچوں میں آج پاکستانی شاہین ٹکرائیں گے ہانگ کانگ کی ٹیم سے تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ہانگ کانگ آج شام سات بجے پاکستانی ٹائم کے مطابق ابوظہبی میں ٹکرائیں گے پاکستان کو سپر فور کوالیفائی کرنے کیلئے اس میچ میں جیتنا انتہائی ضروری ہے اگر پاکستان خدانخواستہ یہ میچ ہار جاتا ہے تو پاکستان ٹیم کا گھر کا ٹکٹ لگ جائے گا میچ جیتنے کی صورت میں گرین شرٹس کا اگلا مقابلہ دبئی میں بھارت سے ایک بار پھر ہوگا پاکستان سپر فور مرحلے میں دوسرے میچ میں سری لنکا سے بھڑے گا جب کہ سپرفور کا تیسرا اور آخری میچ 9 تاریخ کو افغانستان سے ہوگا ہانگ کانگ سے جیتنے کیلئے گرین شرٹس کو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی ہوگی دفاعی مائینڈ سیٹ کے ساتھ پاکستانی ٹیم آگے جاتی ہے تو یہ اپ سیٹ بھی ہوسکتا ہے کیوں کہ ہانگ کانگ کی ٹیم کمزور حریف بلکل بھی نہیں جس طرح انہوں نے بھارتی ٹیم کو پھنسایا تھا ایسے ہی اگر پاکستانی ٹیم کو پھنساتے ہیں تو پاکستان کیلئے جیتنا مشکل ہوجائے گا

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

0 0 ووٹس
Article Rating
سبزکرائب
مطلع کریں
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
تمام کمنٹس دیکھیں
0
Would love your thoughts, please comment.x
%d bloggers like this: