ہانگ کانگ سے زبردست جیت بھارت میں بھی پاک ٹیم کی تعریفیں

پاکستان کی ہانگ کانگ کے خلاف تاریخی جیت بھارتیوں نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایشیا کپ کے ایک میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہانگ کانگ کی ٹیم کو 155 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی جہاں شارجہ میں پہلی بیٹنگ میں ایک اور میں چار چھکوں کی مدد سے 35 سکور کرنے والے خوشدل کی جارح مزاج بیٹینگ کی وجہ سے پہاڑ جیسا ہدف مقرر کیا جس میں فخرزمان کی نصف سنچری اور محمد رضوان کے 78 رنز شامل ہیں تو وہیں نسیم شاہ ، دھانی، حارث رؤف، محمد نواز، اور شاداب خان کی بہترین باؤلنگ کی وجہ سے ہانگ کانگ کی ٹیم محض 38 رنز تک محدود رہ سکی نسیم شاہ نے دو اورز میں سات رنز کے عوض دو قیمتی وکٹیں حاصل کیں اس میچ میں نسیم شاہ نے 147 کے رفتار کی دو گیندیں پھینکیں حارث رؤف نے بھی ایک گیند 149 کے سپیڈ کی کی لیکن وہ وکٹ حاصل نہ کرپائے دھانی نے دو اورز میں سات رنز دے کر ایک کھلاڑی اؤٹ کیا محمد نواز نے دو اورز میں 5 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں میچ کے سب سے بہترین باؤلر شاداب خان رہے انہوں نے دو اعشاریہ چار اورز میں آٹھ رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پولین بھیج دیا پاکستان کی اس شاندار جیت پر بھارتی فینز اور کرکٹ ایکسپرٹس قومی ٹیم کے تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں صحافی وکرانت گپتا ہوں یا کمنٹیٹر آکاش چوپڑا کا مختلف سپورٹس چینل سب نے پاکستانی ٹیم کی بھرپور تعریفیں کررہے ہیں ۔

رضوان احمد

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: