سپورٹسمیچ کہانی

ایشاء کپ پاکستان نے بھارت کو دھول چٹادی

ایک سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹادی
محمد رضوان کے 71 رنز اور محمد نواز کے بلند وبالا چھکے پاکستان کے کام آئے
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا تو روہت شرما اور کے ایل راہول نے پاکستانی باؤلر کی درگت بناتے ہوئے چھکوں اور چوکوں کی بارش کردی پاؤرپلے کے اختتام تک بھارتی ٹیم 62 رنز بنائے اور ان کا ایک کھلاڑی آؤٹ تھا لیکن بعد میں پاکستانی باؤلر نے کم بیک کیا وکٹیں لیں حارث رؤف نے 151 کے سپیڈ سے تیز گیندیں پھینکیں اور بھارت 181 کے سکور تک پہنچنے میں کامیاب ہوا
پاکستانی اوپنرز جب میدان میں آئے تو بابراعظم ایک دو اچھے شارٹوں کے بعد کیچ دے بیٹھے فخرزمان آئے تو گیند ان کے بلے کے پاس آنے سے قاصر تھی کوششوں کے باوجود 15 رنز بنا کہ انہوں نے پولین کی راہ لی تو پاکستان کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا بن کر محمد نواز آئے دو بلند وبالا چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے صرف 20 گیندوں پر 42 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے ان کا اسٹرائیک ریٹ 210 کا تھا اس کے بعد بابر نے خوش دل کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ان کے آتے ہی رضوان اپنی 71 رنز کی اننگ کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے انہوں نے بھی دو چھکے چھ چوکے لگائے ان کے جانے کے بعد خوشدل کا ساتھ دینے آصف علی آئے اپنی پہلی ہی بال پر کیچ ڈراپ کروانے کے بعد آصف علی نے ایک عمدہ اور بروقت اونچا چھکا مارا جس سےپاکستانی ٹیم ہدف کے قریب پہنچی آخری اور میں پاکستان کو 7 رنز درکار تھے آصف علی نے پہلی بال ڈاٹ کھیلی اگلی گیند پر چوکا جڑدیا فیلڈنگ میں کافی تبدیلی کے بعد ایک دو یارکرز نے فینز کے سانسیں بند کردیں آصف علی جب ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے تو دو گیندو پر دو رنز درکار تھے وہ تو بھلا ہو افتخار چاچو کا جنہوں نے فل ٹاس بال پر گیپ ڈھونڈ کر اس میں سے دو رنز نکال دئیے اور پاکستان بالآخر میچ جیت گیا

واضح رہے اس سے قبل گروپ سٹیج کے میچوں میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

اپنے خیالات کا اظہار کریں