بس بہت ہوگیا عمران خان کا پیمانہ صبر لبریز ہوگیا

بس بہت ہوگیا!!!!!
عمران خان کا پیمانہ صبر لبریز آج پشاور جلسے میں بڑے بڑوں کے چہروں سے نقاب اترنے والے ہیں تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان کا غلط مطلب نکالنے پر پی ڈی ایم سربراہوں پر لاٹھی چارج کیا ہے انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ” ‏میں اس کڑے پراپیگنڈے پر نگاہ رکھے ہوئے ہوں جو مجرموں کا پی ڈی ایم نامی گروہ میرےخلاف کررہاہے۔اسکی وجہ وہ خوف ہےجس میں یہ پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث مبتلاہیں۔پشاورکےآج کےجلسےمیں میں ان سب کو باضابطہ جواب دوں گا جو مجھ ےبدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو جان بوجھ کر توڑ مروڑ رہےہیں ۔بس بہت ہوگیا!


ذرائع کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف پہلے باضابطہ طور پر اپنی تقریر کی وضاحت کریں گے اور اس کے بعد پی ڈی ایم راہنماؤں کے بیانات سکرین پر چلوائیں گے جنہوں نے فوج پر انتہائی گھٹیا اور نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے
واضح رہے پی ڈی ایم راہنماؤں نے فوج مخالف بیانات ایک درجن سے زائد ہیں جن میں نواز شریف ،مریم نواز آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی اور خواجہ آصف وغیرہ شامل ہیں

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

0 0 ووٹس
Article Rating
سبزکرائب
مطلع کریں
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
تمام کمنٹس دیکھیں
0
Would love your thoughts, please comment.x
%d bloggers like this: