آصف علی اور فرید ملک پر جرمانہ عائد آئی سی سی نے فیصلہ سنادیا۔

آصف علی اور فرید ملک پر جرمانہ عائد
تفصیلات کے مطابق پاکستان بمقابلہ افغانستان ایشیاکپ سپر فور کے ایک مقابلے میں فرید ملک نے آصف علی کے ساتھ بدتمیزی کی جس کا جواب دیتے ہوئے آصف علی نے اس کو بلا دکھایا تھا جس پر سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہوگیا تھا پاکستانی فینز فرید احمد ملک پر غصہ تھے وہیں بھارتی اور افغانی فینز کے مطابق غلطی آصف علی کی تھی
میچ کے فورا بعد میچ ریفری کے پاس سماعت ہوئی سماعت کے فیصلے میں دونوں کھلاڑیوں کو کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار دیتے ہوئے میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا
افغان بورڈ کے سابق سی ای او اور بھارتی فینز کے دل کے ارماں آنسووں میں بہہ گئے وہ چاہتے تھے کہ آصف علی کی خلاف یک طرفہ کاروائی ہو اور اس پر پابندی عائد کی جائے ۔

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

0 0 ووٹس
Article Rating
سبزکرائب
مطلع کریں
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
تمام کمنٹس دیکھیں
0
Would love your thoughts, please comment.x
%d bloggers like this: