خواب میں گھوڑا دیکھنا |خواب میں گھوڑا دیکھنے کی تعبیر|جبلی ویوز

خواب میں گھوڑا دیکھنے کی تعبیر
اگر کوئی حاملہ عورت خواب میں گھوڑا دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہوگی کہ وہ عورت ایسے بچے کو جنے گی جو گھڑسواری میں ماہر ہوگا کبھی گھوڑے سے مراد تجارت وغیرہ بھی ہوتی ہے اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں کوئی گھوڑا مرگیا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہوگی کہ اس کا کوئی لڑکا مرے گا ۔ یا تجارت میں نقصان ہوگا ، یا اس کا شریک تجارت پارٹنر چلا جائیگا۔
اگر کسی نے خواب میں چتکبرا گھوڑا دیکھا تو وہ مشہور ہوگا اگر کسی نے خواب میں زرد رنگ کا گھوڑا دیکھا یا یہ دیکھا کہ وہ کسی بیمار گھوڑے پر سوار ہے تو اس کی تعبیر بیماری ہے
اور زیادہ سرخ رنگ کے گھوڑے دیکھنے کی تعبیر غم ہے بعض نے کہا یہ فتنے کی علامت ہے
علامہ ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں سرخ رنگ کا گھوڑا پسند نہیں کرتا اسلئے کہ وہ خون کے مشابہ ہوتا ہے
سفید یا سیاہ رنگ کے گھوڑے کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر صاحب قلم سے دی گئی ہے سفید اور سرخ رنگ کے گھوڑے کی تعبیر قوت یا کھیل کود سے دی جاتی ہے
اور کبھی کبھی لڑائی یا مار پیٹ کی تعبیر بھی دی جاتی ہے

اگر کسی نے خواب میں گھوڑے کو دوڑایا یہاں تک کہ وہ گھوڑا پسینہ آلود ہوگیا تو اس کی تعبیر خواہش نفسانی سے دی گئی ہے اور کبھی کبھی اس کی تعبیر مال کی بربادی بھی ہوتی ہے گھوڑے کے پسینے کی بھی یہی تعبیر ہے
خواب میں گھوڑے کو ایڑی مارنے کی تعبیر خواہش کے مرتکب ہونے سے کی جاتی ہے کیونکہ اللہ تعالی کا ارشاد ہے
ترجمہ: بھاگو نہیں جاؤ اپنے انہیں گھروں اور عیش کے سامانوں میں جن کے اندر تم سکون کررہے تھے “
اگر خواب میں گھوڑے سے اس نیت سے اترے کہ اب اس ہر سوار نہیں ہوں گا اگر خواب دیکھنے والا کوئی عہدیدار ہے تو اپنے اس عہدے سے معزول کیا جائیگا ۔
اگر کسی نے گھوڑے کی دُم لمبی یا زیادہ بالوں والی اور موٹی دیکھی تو اس کی تعبیر اولاد یا مال کی زیادتی سے دی جاتی ہے
اگر بادشاہ نے اسی دُم خواب میں دیکھی تو اس کے لشکر فوج کی زیادتی کے طرف اشارہ ہے
اگر کسی نے خواب میں گھوڑے کی دم کٹی ہوئی دیکھی تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس شخص کی اولاد نہ ہوگی
اگر اس کی اولاد ہوگی تو وہ زندہ نہ رہے گی اگر یہ خواب کوئی بادشاہ دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہوگی کہ اس کا لشکر فوج اس سے بغاوت کرے گا
اگر کوئی شخص خواب میں کسی بہترین گھوڑے پہ سوار ہو تو اس کی تعبیر عزت و مرتبے سے دی جائیگی اس لئے کہ نبی کریم صلی الله عليه وسلم کا ارشاد ہے کہ ” گھوڑے کے پیشانی میں خیر ہے” اور کبھی خواب میں گھوڑے پر سواری سے سفر مراد ہوتا ہے
اگر کسی نے خواب میں گھوڑے کا بچہ دیکھا تو اس کی تعبیر ایک خوبصورت بچے کی آمد/ پیدائش سے کی جاتی ہے
اگر کسی نے خواب میں کوئی طاقتور گھوڑا دیکھا تو اس کی تعبیر طویل عمر والے سے دیجاتی ہے
اگر کسی نے خواب میں ترکی گھوڑے پر سواری کی تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ دنیا میں ایک درمیانی زندگی بسر کرے گا نا بلکل مفلسی کہ اور نہ امیروں جیسی
اور کسی نے گھوڑے کی سواری کی تو اس کی تعبیر شادی ہے
ابن مقری نے کہا ہے کہ اگر کسی نے خواب میں سفید یا سیاہ رنگ کے گھوڑے پر سواری کی تو اس کی تعبیر عزت اور غیبی مدد سے دیجاتی ہے کیونکہ یہ رنگ فرشتوں کے گھوڑوں کا ہے اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ وہ سرخ یا سفید رنگ کے گھوڑے پر سوار ہوا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ شخص شراب پئے گا کیونکہ یہ شراب کے ناموں میں سے ایک ہے
اور اگر خوب میں کوئی کسی گھوڑے پر سوار ہوا تو اس کی تعبیر مرتبہ اور عزت ملنے سے دیجاتی ہے اور اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ وہ گھوڑے کو کھینچ رہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی شریف آدمی کی خدمت کرے گا
اور اگر کوئی شخص خواب میں گھوڑے پر سوار ہوا جہاں اس کا مصرف نہیں جیسے چھت یا دیوار یا قید خانہ تو اس میں کوئی بھلائی اور خیر نہیں
اور اگر کسی نے خصی گھوڑا دیکھا تو اس کی تعبیر خادم ہے اور تمام چوپائے جن پر سواری کی جاتی ہے ان کو خواب میں بغیر لگام دیکھنے کی تعبیر زانیہ عورت ہے کیونکہ زانیہ عورت بھی جس کسی کے ساتھ چاہتی ہے بغیر کسی روک ٹوک کے تعلقات قائم کرتی ہے
اسی طرح تیز رفتار گھوڑے کی تعبیر بھی زانیہ عورت ہے
اگر کسی نے خواب میں گھوڑے کا گوشت کھایا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ لوگوں میں اس کی نیک نامی ہوگی
اور اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ اس کا گھوڑا اس کے ہاتھ سے جاتا رہا تو اس کی تعبیر غلام کے فرار یا موت سے دی جاتی ہے
اگر وہ شخص تاجر ہے تو اس کا پارٹنر اس سے الگ ہوجائے گا یا اس کی موت ہوجائے گی
ایک شخص علامہ ابن سیرین رحمۃ اللہ کے پاس آیا اور اپنا خواب بیان کیا کہ وہ ایک ایسے گھوڑے پر سوار ہے جس کی ٹانگیں لوہے کی تھیں تو انہوں نے کہا کہ اللہ آپ رحم کرے عنقریب تم فوت ہو جاؤ گے
واللہ اعلم

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

5 1 ووٹ
Article Rating
سبزکرائب
مطلع کریں
guest
1 Comment
تازہ ترین
قدیم ترین Most Voted
Inline Feedbacks
تمام کمنٹس دیکھیں
Jabbli Views

کمنٹ میں اپنا خواب بتائیں

1
0
Would love your thoughts, please comment.x
%d bloggers like this: