رحمت کے مستحق لوگ تحریر: صابر حسین چانڈیو @SabirHussain43

رحمت کے مستحق لوگ :

• حقوق العباد ادا کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ رحمت فرماتا ہے۔
• نماز تہجد پڑھنے والے پر اللہ تعالیٰ رحمت فرماتا ہے۔
• اوّل وقت میں نماز ادا کرنے والا اللہ تعالیٰ کی رحمت کا مستحق ہے۔
• مقروض سے اپنی رقم واپس لینے میں نرمی اختیار کرنے والے پر رسول اکرمﷺ نے رحمت کی دعا فرمائی ہے۔
• جماعت کے دوران صف کو ملانے والے پر اللہ تعالیٰ رحم فرماتا ہے۔
• پہلی صف میں کھڑے ہونے والے آدمی اللہ تعالیٰ اور فرشتوں کی رحمت کی دعا کے مستحق ہوتے ہیں۔
• جماعت میں دائیں طرف کھڑے ہونے والوں پر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت فرماتا ہے اور فرشتے اس کے لئے رحمت کی دعا کرتے ہیں۔
• نیکی اور بھلائی کے حصول کی بات کرنے والے پر اللہ تعالیٰ رحم فرماتا ہے۔
• مسلمان بھائی کی عیادت کرنے والے کےلیے ستر ہزار فرشتے مسلسل بارہ گھنٹے تک رحمت کی دعا کرتے ہیں۔
• نیکی کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ رحمت فرماتا ہے۔
• لوگوں پر رحم کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ رحم فرماتا ہے۔
• نماز پڑھنے ٬ زکوٰۃ دینے اور رسول اکرم ﷺ کی فرمانبرداری کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ رحم فرماتا ہے۔
• ایمان لانے کے بعد نیک عمل کرنے والے پر اللہ تعالیٰ رحمت نازل فرماتا ہے۔
• خرید و فروخت میں نرمی اختیار کرنے والے کیلئے رسول اکرم ﷺ نے رحمت کی دعا فرمائی ہے۔
• قرآن مجید کی تلاوت کرنے والے کیلئے رسول اکرم ﷺ نے رحمت کی دعا فرمائی ہے۔
• نماز عصر سے پہلے چار رکعتیں سنت مؤکدہ ادا کرنے والے پر اللہ تعالیٰ رحم فرماتا ہے۔
• نماز تہجد کیلئے اپنی بیوی کو جگانے والے شوہر اور شوہر کو جگانےوالی بیوی دونوں اللہ تعالیٰ کی رحمت کے مستحق ہیں۔
• رسول اکرم ﷺ پر درود بھیجنے والے پر اللہ تعالیٰ دس دفعہ رحمت نازل فرماتاہے۔
• رسول اکرم ﷺ کیلئے ایک دفعہ رحمت کی دعا کرنے والا اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتوں کی ستر رحمتوں کا مستحق ہوجاتا ہے۔
• جب تک کوئی آدمی رسول اکرم ﷺ پر درود بھیجتا ہے فرشتے اس کے لئے مسلسل رحمت کی دعا کرتے رہتے ہیں۔

• رسول اکرم ﷺ کی احادیث دوسروں تک پہنچانے والا اللہ تعالیٰ کی رحمت کا مستحق ہے۔
• سحری کھانے والوں پر اللہ تعالیٰ رحمت نازل فرماتا ہے اور فرشتے اس کے لئے رحمت کی دعا کرتے ہیں۔
• خاموش رہ کر سلامتی حاصل کرنے والا بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت کا مستحق ہے۔
• لوگوں کو نیکی کی تعلیم دینے والے کے لئے اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے اور زمین و آسمان کی ساری مخلوق رحمت کی دعا کرتی ہے۔

صابر حسین چانڈیو

@SabirHussain43

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: