اسحاق ڈار کی وطن واپسی آج سنیٹر اور کل وزارت کا حلف لیں گے

قومی اشتہاری کرپشن کا مجرم اسحاق ڈار ملک کو مزید لوٹنے پاکستان پہنچ گیا کل سے مشن کا آغاز ہوگا
تفصیلات کے مطابق چار سال جلاوطنی کے بعد سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وطن واپس پہنچ گئے ہیں بدھ سے وزارت خزانہ کی زمہ داریاں سنبھالنے کا امکان
واضح رہے چار سال پہلے آمدن سے نوے فیصد زیادہ اثاثے بنانے پر نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا تو اسحاق ڈار نے علاج کا بہانہ بناکر لندن فرار ہونا مناسب سمجھا کچھ ہی ٹائم کیلئے لندن بھاگنے والے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واپس آنا نامناسب سمجھا عدالتوں نے متعدد وارننگز کے بعد وزیر موصوف کو اشتہاری مجرم قرار دے کر کچھ زمین ضبط کی لیکن آنجناب نے واپس آنا تب بھی مناسب نہ سمجھا چونکہ پاکستان میں نیب موجود اور کرپشن کے واضح ثبوت موجود تھے اس لئے اسحاق ڈار کے آنے سے پہلے نیب کے کئے قوانین میں ترامیم کی گئیں اور اب جناب وزارت خزانہ کا حلف لینے پاکستان پہنچ گئے ہیں
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ سونپے جانے پہ سوشل میڈیا صارفین میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اشتہاری اسحاق ڈار کو گرفتار کرو سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ ہے
عوام جانتی ہے کہ ایک کرپٹ آدمی اتنے سازگار ماحول میں جب نیب کے پر کاٹے جا چکے ہیں کرپشن سے باز نہیں آنے والا۔
عوام کی جانب سے سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال ہے
” کوئی ملزم رہ تو نہیں گیا جس کو وزارت نہ ملی ہو”

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: