بابراعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا
جب بابراعظم کا بلا چلتا ہے تو ریکارڈ پاش پاش ہوجاتے ہیں تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیز ترین ٹی ٹونٹی 3000 رنز کا ریکارڈ اپنے نام کیا انہوں نے انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 87 رنز ناٹ آؤٹ کی ناقابل شکست اننگ کھیلتے ہوئے86 میچوں میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا اس سے پہلے یہ ریکارڈ اس سے قبل بھارتی مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کے پاس تھا انہوں نے 3000 کے سنگ میل کو کراس کرنے کیلئے 87 میچوں تک انتظار کیا پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے بطور کپتان زیادہ 50+ انضمام الحق کا ریکارڈ بھی برابر کردیا اس سے پہلے یہ ان دونوں نے بطور کپتان 42 ففٹیاں ماری ہیں جبکہ اس لسٹ میں مصباح الحق کا نام 70 ففٹیز کے ساتھ ٹاپ پر ہے

اس کے علاوہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں بطور کپتان سب سے زیادہ سکور کرنے میں دوسرے نمبر پہنچ گئے نمبر ایک پہ ایرن فنچ کا نام آتا ہے جنہوں نے بطور کپتان 68 اننگز میں 2031 رنز کئے ہوئے ہیں دوسری پوزیشن پر اب بابر اعظم ہیں انہوں نے 48 اننگز میں 1704 رنز کئے ہیں انہوں نے نیوزی لینڈ کے کپتان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا. کین ولیمسن نے 59 اننگز میں 1674 رنز بنائے ہیں

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: