خواب میں بلی دیکھنا

خواب میں بلی دیکھنے کی تعبیر

خواب میں بلی دیکھنا گھر کے محافظ ،نوکر کے طرف اشارہ ہے اگر بلی کو کچھ جھپٹتے دیکھا تو اس سے مراد گھریلو چور ہے بلی کا پنجہ مارنا اور کاٹنا خادم کی خیانت کی دلیل ہے.

ابن سیرین رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ بلی کا کاٹنا ایک سال بیمار ہو نے کی علامت ہے اس طرح اس کا پنجہ مارنا بھی بیماری کے طرف اشارہ ہے اگر کوئی بلی کو اس حال میں دیکھے کہ وہ میاؤں میاؤں نہ کررہی ہو تو دیکھنے والے کیلئے ایک سال کی خوشحالی کا پیش خیمہ ہے اور جنگلی بلی دیکھنا ایک سال تک مشقت اور پریشانی کی خبر ہے اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ وہ بلی بیچ رہا ہے تو وہ اپنا مال خرچ کرے گا

یہودی کہتے ہیں بلی کی تعبیر حملہ آوران اور چوروں سے دی جاتی ہے ارطامیدوس نے کہا ہے بلی دیکھنا مکار اور جھگڑالو عورت کی خبر ہے ابن سیرین رحمہ اللہ کے پاس ایک عورت آئی اور اس نے کہا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک بلی نے میرے شوہر کے پیٹ میں سر ڈال کر اس کی ایک بوٹی نوچ لی ہے تو ابن سیرین نے اس کی تعبیر یہ دی کہ تمہارے شوہر کے تین سو سولہ درہم چوری ہوگئے ہیں عورت نے کہا قصہ ایسا ہی ہے مگر آپ کو کیونکر اس کی اطلاع ہوئی؟ تو انہوں نے کہا بلی کے نام کے حروف کے ابجد کے حساب سے تین سو سولہ بن جاتے ہیں اس کے بعد پڑوسی کے غلام پر لوگوں کو شک ہوا چنانچہ زدوکوب کرنے پہ اس نے اقرار کرلیا اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ اس نے بلی کا گوشت کھایا ہے تو وہ جادو سیکھے گا واللہ اعلم

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: