خواب میں مرغی دیکھنا یا مرغی کا انڈہ یا چوزے دیکھنے کی تعبیر

خواب میں مرغی دیکھنا

خواب میں مرغی دیکھنا ذلیل و خوار عورتوں کے طرف اشارہ ہے اور ساتھ اس کے بچوں سے زنا سے پیدا شدہ اولاد مراد ہے
بعض اوقات خواب میں مرغی دیکھنے کی تعبیر زیادہ اولاد والی عورت سے دیتے ہیں
مریض کو خواب میں مرغی نظر آنا صحت کی علامت ہے کبھی مصائب اور غم سے نجات کے طرف اشارہ ہوتا ہے کبھی مرغی کو خواب میں دیکھنے تعبیر حسین مگر بے وقوف عورت سے دی جاتی ہے اگر کوئی خواب میں یہ دیکھے کہ مرغیوں کو ادھر سے ادھر بھگایا جارہا ہے تو اس سے مراد قیدی ہوتے ہیں
اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ اس کے گھر میں مرغا کراہ رہا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ فاجر وفاسق ہے مرغ کے پر کی تعبیر مال سے دی جاتی ہے
مرغی کے انڈوں کی تعبیر عورتوں سے دی جاتی ہے
اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ وہ کچا انڈا کھارہا ہے تو اس کی تعبیر حرام مال سے دی جاتی ہے
حاملہ عورت خواب میں یہ دیکھے کہ اس کو صاف کیا ہوا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کو لڑکی پیدا ہوگی
اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ وہ انڈہ چھیل کر سفیدی کھارہا ہے اور زردی کو پھینک رہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ کفن چور ہے جیسا کہ امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے آپ کے پاس حاضر ہوکر عرض کیا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں انڈہ چھیل رہا ہوں اور زردی پھینک کر سفیدی کھارہا ہوں تو ابن سیرین رحمہ اللہ نے فرمایا کہ تو کفن چور ہے جب لوگوں نے آپ سے دریافت کیا کہ یہ تعبیر آپ نے کیسے اخز کی تو آپ نے فرمایا کہ انڈہ قبر ہے اور زردی جسم ہے اور سفیدی کفن کے مانند ہے بس یہ بندہ مردے کو پھینک کہ کفن کو بیچ کر اس سے وصول قیمت استعمال کرتا ہے
روایت ہے کہ کسی عورت نے محمد بن سیرین رحمہ اللہ کے سامنے اپنا یہ خواب زکر کیا کہ وہ لکڑیوں کے نیچے انڈے رکھ رہی ہے اور پھر ان انڈوں سے بچے نکل آئے یہ خواب سن کر ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کمبخت! اللہ سے ڈر تو ایسے فعل میں مبتلا ہے جس سے اللہ تعالی ناراض ہے (یعنی زناکاری) اس پر ہم نشینوں نے عرض کیا کہ آپ اس عورت پر تہمت لگارہے ہیں آپ نے یہ تعبیر کیسے لی اللہ تعالی کے اس قول کانہن بیض مکنون (ایت) اس آیت میں عورتوں کو بیض یعنی انڈوں سے تشبیہ دی ہے ایک دوسری جگہہ منافقین کو خشب یعنی لکڑی سے تشبیہ دی ہے چنانچہ انڈوں سے مراد عورتیں لکڑی سے مراد مفسدین اور بچوں سے مراد اولاد زنا ہے
۔واللہ اعلم

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: