شاہین آج کیویز سے ٹکرائیں گے

ٹرائی نیشن سیریز پاکستان آج نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گا
تفصیلات کے مطابق پاکستان، نیوزی لینڈ، اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلی جانی والی تین جہتی ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کرائسٹ چرچ میں پاکستانی ٹائم کے مطابق 11 بجے کھیلا جائے گا سیریز کا پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی محمد وسیم جونئیر نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ اوپنر بلے باز محمد رضوان نے ایک بار پھر 78 ناٹ آؤٹ کی زمہ دارانہ باری کھیلی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو شاہنواز دھانی، جبکہ نسیم شاہ کو وسیم جونئیر کی جگہہ ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے تاہم بیٹنگ میں سب کی نظریں حسب معمول محمد رضوان اور کپتان بابراعظم پر ہوں گی ۔

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: