بابراعظم نے آفتاب اقبال کو جواب دے دیا تفصیلات. .۔

کون آفتاب اقبال میں تو جانتا بھی نہیں بابراعظم نے صحافی کے سوال پر انوکھا جواب دیا کچھ عرصہ قبل صحافی آفتاب اقبال نے بابراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا وہ ایک مغرور انسان ہے اس لئے بابراعظم سٹار نہیں کم از کم میرے لئے بلکل نہیں
بنگلہ دیش سے میچ جیتنے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران جب بابر اعظم سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تو بابراعظم کے جواب سے سب حیران ہوگئے انہوں نے کہا “مجھے نہیں معلوم آپ کس کی بات کررہے ہیں میں ان کو جانتا بھی نہیں دیکھیں یہ چیزیں تو چلتی رہتی ہیں جب اچھا کھیلتے ہیں تب بھی اور برا کرتے اس کیلئے سب تیار رہتے ہیں لیکن ان چیزوں کو ہم اہمیت نہیں دیتے اور کوشش کرتے ہیں کہ ٹیم کو اعتماد دیا جائے کوشش ہماری یہی ہوتی ہے کہ ہر میچ میں اپنا سو فیصد دیں اور میچ جیتیں کبھی کبھار ہم کامیاب نہیں ہو پاتے اس پر ہم بات چیت کرتے ہیں کہ اس میں مزید کیا اچھا کرسکتے ہیں ” شاہین آفریدی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ میں بطور کپتان شاہین آفریدی کے کم بیک سے بہت خوش ہوں خاص کر انڈیا کے خلاف میچ میں شاہین سے میری آخری مرتبہ بات ہوئی تو یہی کہا اس نے کہ پہلے سے زیادہ اچھا محسوس کررہا ہوں اچھی بات یہ ہے کہ شاہین آفریدی مکمل فٹ ہو کر ٹیم کو جوائن کررہے ہیں

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: