حکومت پنجاب کا صحراء چولستان کو قابل کاشت بنانے کا منصوبہ |جبلی ویوز
حکومت پنجاب کا چولستان کو قابل کاشت بنانے کا منصوبہ ڈیلی ڈان کے مطابق پنجاب حکومت نے چولستان کے 25 ہزار بے ذمین خاندانوں کو چولستان کی بنجر سرکاری زمین 5 سال کے لئے لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے.
اس ضمن میں نادرا اور پنجاب ٹیکنالوجی بورڈ ملکر مستقل مگر بے زمین مقامی رہائشیوں کا ڈیٹا اکٹھا کرینگے. فی خاندان 12.5 ایکڑ زمین دیا جائگا. اس طرح 25 ہزار خاندانوں میں 3 لاکھ 12 ہزار ایکڑ رقبہ تقسیم ہوگا.یاد رہے چولستان جنوبی پنجاب میں واقع ہے اسکا کل رقبہ 65 لاکھ ایکڑ ہے.
جسمیں 25 لاکھ ایکڑ رقبہ پانی نہ ہونیکی وجہ سے اب بھی بنجر ہے. پاکستان ریسرچ کونسل آف آبی وسائل کے مطابق چولستان میں ہونیوالی اوسط سالانہ بارش کا اگر صرف 60 فیصد پانی چھوٹے چھوٹے تالابوں میں محفوظ کر لیا جائے تو 25 لاکھ ایکڑ بنجر رقبہ سیراب ہوسکتا ہے. ان معلومات کی روشنی میں 2016 میں اس وقت کی حکومت پنجاب نے 2 لاکھ ایکڑ 13 ہزار خاندانوں میں تقسیم کرنیکا اعلان کیا تھا لیکن وہ وعدہ محض وعدہ ہی رہا.
اب موجودہ حکومت نے اس اعلان کو مزید اضافے کے ساتھ دہرایا ہے. تاہم وقت ثابت کریگا کہ یہ سیاسی اعلان ہے یا نہیںٹروجرنلزم دعاگو ہیکہ یہ منصوبہ کامیاب ہو کیونکہ ہمارا قابل کاشت رقبہ تیزی سے کم ہورہاہے اور آنیوالے سالوں میں غذائی قلت کا خدشہ ہے.
- حکومت پنجاب کا صحراء چولستان کو قابل کاشت بنانے کا منصوبہ |جبلی ویوز - October 15, 2022
- سستی گیس کی روسی آفر اور پاکستان - September 16, 2022
- پاکستان سٹیل مل کا مستقبل - September 13, 2022
Great