ایشیاء کپ 2023 کے حوالے سے بی سی سی آئی کا اہم اعلان شائقین کرکٹ آگ بگولہ

بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کا ایشیا کپ 2023 کے حوالے سے اہم فیصلہ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک اہم میٹنگ میں کئی دیگر فیصلوں کے ساتھ اگلے سال پاکستان میں منعقد ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے

واضح رہے اس سے قبل بھارت میں منعقد ہونے والے ورلڈکپ 2011 اور ورلڈکپ 2016 میں پاکستان قومی ٹیم نے بھارت میں کھیلا تھا علاوہ ازیں 2012/13 میں پاکستان نے انڈیا کا دورہ بھی کیا تھا کچھ دن پہلے تک بھارتی کرکٹ بورڈ اس بات پہ راضی تھا کہ بھارتی ٹیم ایشیاکپ کھیلنے پاکستان آئے گی لیکن سارو گانگولی کے چئیرمین شپ سے ہٹتے ہی بھارتی بورڈ نے اپنا رویہ بدل لیا ہے
بھارتی وزیر داخلہ کے بیٹے جے شا نے اعلان کیا ہے کہ پہلے میچز نیوٹرل وینیو پر کروانے کی سفارش کریں گے اگر پاکستان کرکٹ بورڈ نہیں مانتا تو اس صورت میں بھارتی ٹیم اگلا ایشیاکپ نہیں کھیلے گی

بھارتی بورڈ کے فیصلے سے شائقین کرکٹ آگ بگولہ ہیں وہ کہتے ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے ورلڈکپ 2023 جو بھارت میں ہوگا اس سے بائکاٹ کرنا چاہئے

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

One thought on “ایشیاء کپ 2023 کے حوالے سے بی سی سی آئی کا اہم اعلان شائقین کرکٹ آگ بگولہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: