پکوان

آلو کے آچاری سموسے بنانے کا طریقہ

اجزاء

4 :ابلے ہوئے آلو

1 : چھوٹی پیاز کٹی ہوئی

تازہ دھنیا کے پتے کٹے ہوئے: 2 کھانے کے چمچ

پودینے کے پتے کٹے ہوئے : 2 کھانے کے چمچ

ہری مرچیں باریک کٹیں : 2 عدد

آچار مسالہ: 1 کھانے کا چمچ

لیموں کا رس: 1 چائے کا چمچ

خشک آم کا پاؤڈر (آم چور) : 1 چائے کا چمچ

پسی ہوئی لال مرچ: 1 چائے کا چمچ

نمک: حسب ذائقہ

سموسے کے لیے سموسہ پتی (تمام اجزاء کو اس میں رکھ کر سموسے کی شکل دینے کے لیے) :حسب ضرورت

آئل: سموسے فرائی کرنے کے لئے

بنانے کی ترکیب

ایک بڑے پیالے میں آلو کو میش کریں۔ان میں پیاز، تازہ دھنیا، پودینہ، ہری مرچ اور لیموں کا رس شامل کریں اچار مسالہ، خشک آم پاؤڈر، لال مرچ اور نمک کے ساتھ مکس کریں۔ اچھی طرح سے یکجا ہونے تک مکس کریں۔ ایک صاف، خشک سطح پر سموسے کی پتی رکھیں اور سموسے کی پتی کے ایک کونے میں آلو بھریں اور ایک مثلث کی طرح جوڑ دیں۔ کناروں پر تھوڑا سا پانی لگا کر بند کر دیں۔ مزید سموسے بنانے کے لیے باقی سموسہ پتی میں اسی طرح دہرائیں۔

ایک پین میں تیل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں۔ سموسوں کو اس وقت تک فرائی کریں جب تک کہ وہ ہر طرف سے سنہری بھوری رنگت کے نہ ہوجائیں۔ اس کے بعد ان کو باہر نکال کر تیل جذب کرنے والے پیپر پر رکھیں۔ آچاری آلو کے سموسے پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پودینے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

لطف اٹھائیں۔

فالو کریں
میگزین at Jabbli Views
جبلی ویوز ایک میگزین ویب سائٹ ہے، یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مضمون نگاری اور کالم نگاری کو فروغ دینا اور اس شعبے سے منسلک ہونے والے نئے چہروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے،تاکہ وہ اپنے ہنر کو نکھار سکیں اور اپنے خیالات دوسروں تک پہنچا سکیں۔
Jabbli Views
فالو کریں

Jabbli Views

جبلی ویوز ایک میگزین ویب سائٹ ہے، یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مضمون نگاری اور کالم نگاری کو فروغ دینا اور اس شعبے سے منسلک ہونے والے نئے چہروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے،تاکہ وہ اپنے ہنر کو نکھار سکیں اور اپنے خیالات دوسروں تک پہنچا سکیں۔

One thought on “آلو کے آچاری سموسے بنانے کا طریقہ

  • Zabardast

    Reply

Leave a Reply to FaizCancel reply