عمران خان کا نااہلی کے فیصلے کے بعد پہلا خطاب

سابق وزیراعظم عمران خان کا نااہل قرار دئیے جانے کے بعد قوم سے اہم خطاب جس میں انہوں نے قوم کا شکریہ ادا کیا عمران خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نواز شریف اور زرداری سے ملا ہوا ہے توشہ خانہ کیس میں میں نے جو بھی چیز لی اس کی پچاس فیصد رقم ادا کی جو قانون کے مطابق تھی اور نواز شریف اور زرداری نے توشہ خانہ سے مہنگی گاڑیاں لیں قانون کے مطابق کوئی بھی سربراہ توشہ خانہ سے گاڑی نہیں لے سکتا انہوں نے کہا چیف الیکشن کمیشن کو زرداری اور نواز شریف کا غیرقانونی عمل نظر نہیں آیا، گیلانی کا بیٹا پیسے بانٹتا پکڑا گیا لیکن الیکشن کمشنر خاموش رہا
انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ مجھے نا اہل کرکہ یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ نوازشریف بھی نا اہل ہوا تو عمران خان بھی نااہل ہوگیا میں ان کو بتاتا چلوں نوازشریف قوم کا مجرم ہے جو 30 سالوں سے ملک کو لوٹ رہا ہے اس سے رسیدیں مانگیں گئیں تو اس نے قطری خط پیش کردیا جبکہ میں نے کرکٹ کھیلتے وقت ایک فلیٹ خریدا جسے بعد میں میں نے بیچ کر بینک کے زریعے پیسے اپنے ملک لے آیا میں اس کی بھی رسیدیں میں نے پیش کیں جس کے بعد عدالت نے مجھے صادق وامین قرار دیا
آخر میں انہوں نے کارکنوں سے ملک کے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ احتجاج ختم کریں لانگ مارچ بھی اسی مہینے میں ہوگا جو بہت بڑا احتجاج ہوگا حقیقی آزادی کی تحریک لانگ مارچ تک محدود نہیں ہوگی بلکہ چلتی رہے گی ۔

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: