پشاوری چپلی کباب بنانے کی ترکیب

درکار اجزاء

قیمہ (بیف+مٹن) ایک پاؤ

مکس مصالحہ(ایک چائے کا چمچ )

گرم مصالحہ(ایک چائے کا چمچ)

ادرک(پیسٹ ایک چائے کا چمچ)
دھنیا(آدھا چائے کا چمچ)

(لہسن(پیسٹ ایک چائے کا چمچ

پیاز(پیسٹ تین چائے کا چمچ)

نمک(حسب ذائقہ)

سرخ مرچ(آدھا چائے کا چمچ)

(سبز مرچ (تین عدد

(ٹماٹر (دو عدد

اناردانہ(ایک چائے کا چمچ )

گھی(ڈیڑھ پیالی)

مکئی کا آٹا(تین چائے کا چمچ)

بنانے کی ترکیب

سب سے پہلے باریک قیمہ تیار کریں واضح رہے قیمہ باریک ہو تاکہ آپ کا کباب ٹوٹے نہ بہترین کوالٹی کے کباب کیلئے قیمہ 80 فیصد گوشت 20 فیصد چربی سے تیار کریں اب تیار قیمہ کچھ دیر کیلئے فریج میں رکھیں، پیاز کا پیسٹ اور ادرک لہسن کا پیسٹ تیار کریں اب دیگر تمام مصالحہ جات کو قیمے کے ساتھ مکس کریں اب دو ٹکیاں بنائیں ہر ٹکی میں آدھا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ سے دو چمچ پیاز کا پیسٹ، مکئی کا آٹا ڈیڑھ چمچ شامل کریں اور ٹکی بنا کر گرم تیل/ گھی کی کڑاہی میں رنگ بدلنے تک بھونیں اب آپ کا چپلی کباب تیار ہے, بُھنے ہوئے ٹماٹر، سبز مرچ اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں

نوٹ: یہ صرف ایک پاؤ کباب کی ریسپی ہے اگر آپ زیادہ کباب بناتے ہیں تو اسی حساب سے اجزاء بڑھائیں

Jabbli Views
فالو کریں

Jabbli Views

جبلی ویوز ایک میگزین ویب سائٹ ہے، یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مضمون نگاری اور کالم نگاری کو فروغ دینا اور اس شعبے سے منسلک ہونے والے نئے چہروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے،تاکہ وہ اپنے ہنر کو نکھار سکیں اور اپنے خیالات دوسروں تک پہنچا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: