آئی سی سی نے پاکستانی کپتان بابراعظم کو کرکٹ کا بادشاہ قرار دیدیا

آئی سی سی نے بابراعظم کو بادشاہ قرار دیدیا
سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آئی سی سی نے پاکستانی کپتان بابراعظم کی ترمیم شدہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ” بادشاہ بابر کی حکمرانی میں پاکستان کی ٹیم کا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیسا رہے گا؟؟ جس پر کرکٹ شائقین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں واضح رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم واحد بیٹر ہیں جو تینوں فارمیٹس کی ریکنگز میں ٹاپ تین پوزیشن پر موجود ہیں. ٹی ٹونٹی میں وہ محمد رضوان اور سوریا کمار کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہیں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 1156 دن تک پہلے نمبر پر رہنے کا عالمی ریکارڈ بھی بادشاہ بابر کے نام ہے. یک روزہ انٹرنیشنل میچز میں بابراعظم اس وقت پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ ٹیسٹ میں بھی تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں


یاد رہے بابراعظم نے قلیل عرصے میں ریکارڈز کے انبار لگاتے ہوئے دنیا کرکٹ کو حیرت میں ڈال دیا ہے

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: