ارشد شریف کی شہادت عمران خان کا ردعمل

معروف صحافی ارشد شریف کے شہادت کے بعد تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے انہوں نے بڑا مطالبہ بھی کردیا ہے تفصیلات کے مطابق مشہور صحافی ارشد شریف کو آج رات کو کینا کے نیروبی میں شہید کردیا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ارشد شریف موضوع بحث ہیں صبح سویرے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے فیس بک پیج پر ارشد شریف کی تصویر اناللہ واناالیہ راجعون کے ساتھ پوسٹ کی تھی تاہم ان کا باقاعدہ بیان اب منظر عام پہ آیا ہے انہوں نے کہا. ” ‏ارشد شریف،جنہوں نے سچ بولنے کی حتمی قیمت اپنی جان سے ادا کی، کےبہیمانہ قتل پر بےحد صدمےمیں ہوں۔انہیں ملک چھوڑنا پڑا مگر بیرونِ ملک پناہ کے دوران بھی انہوں نےسماجی میڈیا پر سچ بولنےاور طاقتور لوگوں کو بےنقاب کرنے کاسلسلہ جاری رکھا۔ انکی موت پر پوری قوم آج حالتِ سوگ میں ہے۔‏انکےاپنےبیانات اور دیگر ذرائع سےملنے والےشواہد کی پڑتال کیلئےباضابطہ عدالتی تحقیقات کااہتمام کیا جائے۔ ہم طاقتور طبقات کےہاتھوں ان افراد،جو تنقید کرنےاورغلط کاریوں کوبےنقاب کرنے کی جسارت کرتےہیں کیخلاف سفاکیت کی اس سطح تک گِر چکےہیں جس کا کسی مہذب معاشرےمیں تصور تک محال ہے۔‏میری دعائیں اور ہمدردیاں انکے سوگوار اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے امریکی مداخلت سے رجیم چینج آپریشن کے شدید ناقد ارشد شریف کو پاکستان میں قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد وہ بیرون ملک چلے گئے تھے

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: