عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کردیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کردیا آپریشن رجیم چینج کے بعد سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے امریکی خط کو لہراتے ہوئے اسے امریکی سازش قرار دیا تھا اور اس سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا تو عوام نے ان کی آواز پر لبیک کہا قوم کے اچھے رسپانس کو دیکھ کر انہوں نے پہلا لانگ مارچ 25 مئی 2022 کو شروع کر کہ اسلام آباد تک پہنچ گئے تھے جہاں کارکنوں نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے ظلم وجبر کا مقابلہ کیا پنجاب کی صوبائی حکومت نے بھی لانگ مارچ کے شرکاء پر بے پناہ مظالم ڈھائے اور بقول عمران خان کے عوام اور فوج کو آپس میں لڑوانے کی سازش کو بھانپ کر انہوں نے لانگ مارچ ختم کیا انہوں نے جلد ہی دوسرے لانگ مارچ کا اشارہ بھی دیا تھا جس کا باقاعدہ اعلان آج پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ہوگا جو لبرٹی چوک سے جمعے کے دن گیارہ بجے شروع ہوگا یہ مارچ دوسرے مارچز سے مختلف ہوگا جس پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے دھمکی دی ہے کہ لانگ مارچ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں گے وہ شائد بھول رہے ہیں کہ ان کی جماعت اور اتحادیوں نے عمران خان کے دور حکومت میں لگ بھگ ایک درجن سے زائد مارچ کئے آخری دنوں کا مہنگائی مارچ بھی ان میں شامل ہے

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: