عمران خان پر قاتلانہ حملہ

سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر قاتلانہ حملہ حملے میں چئیرمین تحریک انصاف کے معمولی زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں تفصیلات کے مطابق وزیر آباد کے مقام پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے لانگ مارچ پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں سابق وزیر اعظم سمیت سنیٹر فیصل جاوید اور دیگر راہنما شدید زخمی ہوئے ہیں واقعے کی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب نے طلب کرلی حملہ آوروں کو قانون کے گرفت میں لانے کا اعلان اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی واقعے کے بعد عوام اور تحریک انصاف کے حامیوں میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے ورکرز کے مطابق اس حملے میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز، مریم اورنگزیب ، رانا ثناء اللہ ملوث ہیں ان کے ساتھ فیصل واؤڈا کی گرفتاری کا مطالبہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور فیصل بٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے سنیٹر اعجاز کے مطابق فیصل بٹ کا تعلق ن لیگ سے ہے

جبکہ چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ نے مجھے دوسری زندگی دی ہے میں واپس آکر لڑوں گا

دوسری جانب اسد عمر نے رانا ثناء اللہ سمیت سب کے خلاف ایف آئی آر کاٹنے کا اعلان کیا ہے

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: