پاکستان کرکٹ سیمی فائنل میں پہنچ گئی

معجزہ ہوگیا پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق پاکستان نے گروپ سٹیج کے آخری میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائینل کیلئے کوالیفائی کرلیا بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا پاکستانی باؤلرز کی بہترین کارکردگی سے بنگلہ دیش کی ٹیم اچھا سٹارٹ ملنے کے باوجود مقررہ 20 اوؤرز میں 127 رنز بنائے شاہین آفریدی نے 22 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے شانٹو نے 54 رنز کی اننگ کھیلی 128 کے جواب میں پاکستانی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ حدف 11 گیندیں قبل حاصل کیا اس سے قبل ایک اہم میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو ناقابلِ یقین طور شکست دے کر پاکستان کے سیمی فائنل کی راہ ہموار کی
واضح رہے پاکستانی ٹیم اپنے ابتدائی دو میچز ہارنے کے بعد سیمی فائنل میں جانے کی امید چھوڑ چکی تھی تاہم موافق حالات اور بہترین کم بیک سے پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ جہاں اس کا مقابلہ انگلینڈ یا نیوزی لینڈ سے ہوگا یہ بھارت زمبابوے کے میچ پر منحصر ہے

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: