پاک بھارت فائنل ؟ اے بی ڈویلیئرز کی پیشن گوئی یا خواہش؟؟؟

جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز بلے باز اے بی ڈویلیئرز کی خواہش ہے کہ اس بار کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو تفصیلات کے مطابق گروپ لیول سے معجزانہ طور سیمی فائنل میں انٹری لینے کے بعد شاہینوں پر پوری دنیا کی نظر ہے اسی دوران سابق افریقی بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے سوشل میڈیا پر اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے فینز سے سوال پوچھا ہے کہ کیا فائنل پاکستان انڈیا کا ہوگا ؟ پول میں اب تک چھ لاکھ کے قریب لوگوں نے حصہ لیا جس میں 77 فیصد صارفین کا خیال ہے کہ فائنل پاک بھارت کا ہوگا یا ہونا چاہئے
واضح رہے پاکستان اور بھارت نے گروپ بی سے سیمی فائنل کولیفائی کیا ہے جہاں پہلا سیمی فائنل پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کل 9 نومبر کو سیڈنی میں کھیلا جائے گا جبکہ جمعرات کو انگلینڈ بمقابلہ بھارت کا میچ ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا ۔

رضوان احمد

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *