سیاست

عمران خان کی اہم ٹویٹ بلاخوف وخطر کھیلنے کا اعلان تفصیلات

سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے

‏مضحکہ خیز ایف آئی آر کے معاملے پر تو میرا مؤقف میرے وکلاء دیں گے۔میں اپنی تمام عمر اپنے ملک کے بارے میں ایک خوشحال فلاحی ریاست کا خواب دیکھتا آیا ہوں اورمیری تمام تر جدوجہد اپنی قوم کیلئےاسی خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کی کوششوں سےعبارت ہے۔
آج قوم بیدار ہوچکی ہے اور عدل و انصاف قومی آزادی و خودمختاری کےمیرے پیغام کو سمجھتے ہوئے اسکی حمایت میں کھڑی ہوچکی ہے۔ اب جبکہ ہم منزل کے اتنا قریب پہنچ چکے ہیں،کوئی خوف یا میری جان کو لاحق کوئی خطرہ میرےپاؤں کی زنجیر نہیں بن سکتا۔
ہمارے ُپرامن احتجاج اور گفت و شُنید کا محور و مرکز صرف پاکستان کی حقیقی آزادی ہے۔پاکستان کےمستقبل کیلئےتحریک انصاف کے دروازے تمام جمہوریت پسند قوتوں کیلئے کھلے ہیں کہ عدل وانصاف، قانون کی حکمرانی اور بیرونی غلامی سے آزادی،جو ہماری حقیقی آزادی کاہدف ہے،کیلئےہماری جدوجہد میں شامل ہوں۔”

واضح رہے سابق وزیراعظم کے لانگ مارچ پر حملے کی ایف آئی آر سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ان کے مرضی کی مطابق درج نہ ہوسکی اسی متعلق سینئر قانون دان کی رائے کچھ دیر بعد پبلش کی جائے گی

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

اپنے خیالات کا اظہار کریں