شہباز شریف اور ڈیلی میل کیس اصل معاملہ کیا ہے تفصیلات جانئیے

شہباز شریف اور ڈیلی میل کے معاملے کی اصل تفصیلات

اصل معاملہ یہ تھا: ڈیلی میل نے مضمون چھاپہ کہ شہباز شریف اور اسکے داماد علی عمران نے زلزلہ و سیلاب زدگان کی وہ امداد جو برطانیہ نے بھیجی اس میں سے 20 ملین پاونڈ چوری کر کے لندن منی لانڈرنگ کر لیئے، شہباز کو وکیلوں نے کہا اس کو ثابت نہیں کیا جا سکتا آپ دعوی کر دیں، سیاست چمک جائے گی
پہلے مرحلے میں ڈیلی میل اخبار نے موقف اختیار کیا کہ یہ خبر ہتک عزت میں نہیں آتی جس پر کورٹ نے رولنگ دی کہ کسی کو چور یا فراڈ کہو گے تو بات تو بے عزتی والی ہے، اسی بات پہ شریف خاندان نے مٹھائیاں کھا لیں۔

اب جب یہ طے ہو گیا تو عدالت نے ڈیلی میل اخبار کو کہا کہ اپنی خبر کو ثابت کرو، جس پر ڈیلی میل نے ایک ماہ کی مہلت مانگی، مہلت ملنے پر ایک ماہ بعد ڈیلی میل نے تمام ثبوت پاکستان آ کر حاصل کیئے اور عدالت میں جمع کروا دیئے جس پر شہباز کی سٹی بٹی گم ہو گئی اور تب سمجھ آیا کہ معاملہ الٹا گلے پڑ گیا ہے تب جناب کے وکیلوں نے معاملہ لٹکانا شروع کر دیا لیکن آج جب عدالت نے کہا کہ وزیراعظم ہو یا کوئی بھی ڈیلی میل کے ثبوتوں کا جواب دے۔ شہباز کے وکلا ناکام رہے لہٰذا عدالت کی جانب سے شہباز کو جرمانہ کیا گیا، اب معاملہ سزا کی جانب بڑھ رہا ہے۔

یہ پہلا کیس ہوگا جس میں بندہ خود کیس کر کے خود ہی سزا ہوگا

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: