کیا واقعی ایزی پیسہ سروس آج سے ختم ہورہی ہے؟؟

سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کے جانب سے پوسٹس کی جارہی ہیں کہ آج سے ایزی پیسہ سروس ختم ہورہی ہے کیونکہ ٹیلی نار کمپنی کو یوفون کو ایک ارب ڈالر میں خرید لیا ہے اس خبر کے پھیلنے کے بعد ایزی پیسہ کے ایجنٹس پر لوگوں کا رش لگ گیا جو اپنے پیسے نکالنا چاہتے ہیں تو کیا واقعی ایزی پیسہ سروس ختم ہورہی ہے؟؟
اس سوال کا جواب حاصل کرنے کیلئے ہم نے ٹیلی نار کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رابطہ کیا تو انہوں نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ” سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کچھ پوسٹس کے حوالے سے جن میں ایزی پیسہ کی سروسز بند کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، ہم اس بات کی تصدیق کرنا چاہتے ہیں کہ یہ افواہیں بے بنیاد اور سراسر غلط ہیں۔ ہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر انتظام ایک ریگولیٹڈ بینک ہیں اور صارفین کے تمام فنڈز محفوظ اور محفوظ ہیں۔ صارفین سے گزارش ہے کہ ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں اور مکمل ذہنی سکون کے ساتھ ایزی پیسہ کا استعمال جاری رکھیں۔”

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: