انگلش کپتان بین سٹوکس کا سیلاب متاثرین کےلئے بڑا اعلان

مایہ ناز انگلش آل راؤنڈر اور انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے ٹیسٹ سیریز کی میچ فیس سیلاب زدگان کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور پاکستان میں ٹیسٹ کھیلنے آئی انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے پاکستان بمقابلہ انگلینڈ تین میچوں پر مشتمل سیریز کی میچ فیس پاکستان میں سیلابی تباہی کے بعد سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا “اس تاریخی سیریز کیلئے پہلی بار پاکستان آکر اچھا لگ رہا ہے 17 سال بعد بطور ٹیسٹ کپتان اپنی ٹیم کے ساتھ آنے پر پرجوش ہوں اس سال پاکستان میں سیلابی تباہی دیکھ کر بہت دکھ ہوا یقینا اس سیلاب سے عوام پر نمایاں اثرات مرتب ہوئے ہیں، کرکٹ نے زندگی میں مجھے بہت کچھ دیا ہے میں اپنی ٹیسٹ سیریز کی میچ فیس سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کررہا ہوں امید ہے کہ اس عطیئے سے پاکستان کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو میں مدد ہوسکے گی “


واضح رہے انگلش ٹیم اس وقت پاکستان کے دورے پر ہے جس میں تین ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے پہلا میچ یکم سے پانچ دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا یاد رہے انگلش ٹیم سترہ سال بعد ٹیسٹ کھیلنے پاکستان آئی ہے اس سے قبل اس سال پاکستان کے ساتھ پاکستان میں انہوں نے 7 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کھیلی ہے

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: