سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے نئے آرمی چیف کو مبارکباد پیش کردی

آرمی چیف کا منصب سنبھالنے پر سابق وزیر اعظم عمران خان جنرل عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بڑا مطالبہ بھی کردیا تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو اپنے مناصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا “چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کےمنصب سنبھالنے پر جنرل ساحرشمشاد مرزا اورجنرل سیّدعاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔ امیدہےکہ نئی عسکری قیادت ملت وریاست کےمابین گزشتہ 8 ماہ میں جنم لینےوالے اعتمادکےفقدان کے خاتمےکی سبیل کرےگی۔ قوتِ ریاست عوام ہی سےکشید کی جاتی ہے ” انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے پاکستانی فوج کو مخاطب کرکہ ارشاد فرمایا تھا ” یہ مت بھولیں کہ مسلح افواج عوام کی خادم ہیں اور خادم قومی پالیسی نہیں بناتے۔ ان مسائل کا فیصلہ ہم عام شہری کرتے ہیں اور یہ آپ کا فرض ہے کہ آپ ان کاموں کو انجام دیں جو آپ کو سونپے گئے ہیں”۔


واضح رہے سابق چیف آف آرمی سٹاف کے ریٹائرمنٹ کے بعد پاک فوج کی کمان جنرل عاصم منیر نے سنبھالی ہے

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: