گورنر پنجاب کے غیر آئینی اقدام پر تحریک انصاف کا شدید ردعمل

گورنر پنجاب کا غیر آئینی اقدام تحریک انصاف کا شدید ردعمل

تفصیلات کے مطابق رات گئے گورنر پنجاب نے وزیراعلی پنجاب کو ڈی نوٹی فائی کردیا جس کے بعد تحریک انصاف نے شدید ردعمل دیا ہے سوشل میڈیا پر گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کا موضوع ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے مطابق گورنر کے نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے صوبائی کابینہ اور وزیراعلی بدستور اپنے عہدوں پر قائم ہیں
راہنما تحریکِ انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ” گورنر پنجاب کے نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے آئین شکنی پر گورنر کے خلاف ریفرنس صدر کو بھیجا جاچکا ہے جس پر انہیں عہدے سے ہٹانے کی کاروائی کا آغاز کیا جارہا ہے “
راہ نما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے ” گورنر پنجاب کے غیر آئینی اقدامات کا منطقی انجام ردی کی ٹوکری ہے ” سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ” ‏گورنر پنجاب نے غیر قانونی کام کیا ہے- ہم صدر پاکستان سے گزارش کرتے ہیں کہ اس گورنر کو ڈی نوٹیفائ کریں- عوام میں جانے کا خوف اس حکومت سے خُد کشی کروا رہا ہے- فکر نہ کرو عمران آ رہا ہے-“

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: