پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ پہلا ون ڈے آج کراچی میں کھیلا جائیگا تفصیلات

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا تفصیلات کے مطابق پاکستان دورے پر موجود کیوی ٹیم پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کا آغاز آج کراچی سے کریگی پاکستانی ٹائم کے مطابق میچ کا آغاز دوپہر اڑھائی بجے ہوگا میچ سے قبل ہی پاکستانی کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ایک چیلنجنگ ون ڈے سیریز کیلئے تیار ہیں کیوی کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز آسان نہیں ہم بھرپور تیاری کررہے ہیں واضح رہے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری 12 ون ڈے میچوں میں سے صرف دو میچ ہی پاکستان جیت سکتا ہے اس سے قبل نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز بھی برابر ہوچکی ہے اب پاکستان کرکٹ کے فین چاہیں گے کہ ہوم سیریز میں کیویز کو شکست دی جائے یاد رہے اگر پاکستان تین زیرو سے یہ سیریز جیت جائے تو پاکستانی ٹیم ون ڈے انٹرنیشنل میں نمبر ون ٹیم بن سکتی ہے قومی ٹیم کی ریکنگز میں اب چھٹی پوزیشن ہے جبکہ پہلے نمبر پر حریف ٹیم نیوزی لینڈ براجمان ہے

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: