کیا اس سال پنجاب میں برفباری ہونے والی ہے ؟؟ تفصیل جانئے

کیا پنجاب میں برفباری ہوگی ؟ موسم موسمیات کی پیشن گوئی؟ حقیقت یا جھوٹ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان محکمہ موسمیات سے منسوب ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس کے مطابق ” محکمہ موسمیات کی وارننگ12 جنوری سے پندرہ جنوری کی راتیں پاکستان کی 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور دن ھو سکتے۔ اس دوران سعودی عرب کی طرح دن یا رات کو برفباری بھی ھو سکتی ھے۔ جن علاقوں میں برفباری ھو سکتی ھے وہ وسطی پنجاب کے مندرجہ ذیل اضلاع ہیں۔ گجرات، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، قصور ، ویہاڑی، اوکاڑہ، ساہیوال، حافظ آباد، چکوال، جہلم، میانوالی، بھکر، لیہ، چنیوٹ، سرگودھا، خوشاب، ڈیرہ غازیخان، راجن پور، اور رحیم یار خان شامل ہیں۔ یہ پاکستان بھر میں خصوصا” پنجاب میں تاریخ کی سردی کی شدید ترین لہر ھو گی۔عوام کو آگاہ کیا جاتا ھے کہ اس دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، شمالی علاقوں کا سفر نہ کریں، پانی زیادہ سے زیادہ پیئیں۔ قہوہ کا زیادہ استعمال کریں۔ موٹا اونی لباس پہنیں۔ اپنے ارد گرد کے لوگوں کی، ہمسایوں اور نادار لوگوں کی خبر رکھیں، ” تاہم ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد الجبار نے جبلی ویوز کے سوال پر اسے جعلی وارننگ قرار دے دی ان کے مطابق پنجاب کے مری شہر کے علاؤہ کہیں برف باری کا کوئی امکان نہیں

رضوان احمد

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: