پنجاب اسمبلی تحلیل

راہ نما تحریک انصاف چوہدری فواد حسین نے پنجاب اسمبلی توڑنے کا اعلان کردیا

لاہور میں دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کے ساتھ خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھی تحلیل کیا جائے گا، اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سمری گورنرپنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔

فواد چوہدری نے مختصر پریس کانفرنس میں بتایا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی بھی تحلیل کر دی جائے گی جس کے لیے پرسوں سمری بھیج دی جائے گی، پنجاب میں عبوری حکومت کی تشکیل کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو 48 گھنٹے میں خط لکھ رہے ہیں، ہم نے وعدہ کیا تھا کہ اسمبلیاں توڑ کر عوام میں جائیں گے، دونوں صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد 3 ماہ میں الیکشن ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے ایڈوائس پر دو دن میں دستخط نہ کیے تو خود بخود اسمبلی تحلیل ہو جائے گی، ہمیں عوام کے پاس جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں، پرویز الٰہی سمیت ق لیگ کے ایم پی ایز کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان کو قومی انتخابات کی جانب بڑھنا چاہیے۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کی کاروائی گورنر پنجاب کے حکم نامے کے بعد تعطل کا شکار ہوگیا تھا تاہم وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کے پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد راستہ ہموار ہے اگر گورنر دستخط نہ بھی کریں 48 گھنٹے بعد اسمبلیاں خود بخود تحلیل ہو جائیں گی

رضوان احمد

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: