ون ڈے کرکٹ میں ایک اور ڈبل سنچری

ایک اور بھارتی کھلاڑی کی ڈبل سنچری
نیوزی لینڈ کے خلاف ڈبل سنچری جڑنے والے پانچویں بیٹر بن گئے
تفصیلات کے مطابق پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ٹاس جیت کر بھارتی کپتان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے حق میں ثابت ہوا اگرچہ کپتان روہت شرما اور ٹیم کے سب سے بہترین بیٹر ویرات کوہلی کمال نہ کرسکے لیکن شبھمن گل کمال کر دکھایا 149 بالوں پر 208 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلنے کے بعد وہ آؤٹ ہوگئے انڈیا کی طرف سے 5 واں کھلاڑی ہے جس نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 200+ سکور کیا ہو اور مجموعی طور پر آٹھویں بیٹر بن گئے جنہوں نے ون ڈے میں یہ کارنامہ انجام دیا ہو
اس سے قبل بھارت کے سچن ٹنڈولکر، وریندر سہواگ، روہت شرما ، ایشان کشن یہ ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈبل سنچری سکور کرچکے ہیں اس لسٹ میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے علاؤہ پاکستان کے فخر زمان بھی شامل ہیں

بھارتی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بورڈ پر لگائے ہیں ۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے پاکستان کا دوری کرنے والی کیوی ٹیم نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں شکست سے دو چار کیا تھا

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: