پی ٹی آئی اور پی پی پی کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ
شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں ڈی آر او کے دفتر کے باہر پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہو گیا جس سے ماحول شدید کشیدہ ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی آر او کیماڑی کے دفتر کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کر رہے تھے ، اس دور ان پیپلز پارٹی کے کار کنان بھی وہاں پہنچ گئے ۔اس موقع پر دونوں جانب سے نعرے بازی کی گئی جس کے بعد ماحول کشیدہ ہو گیا اور دونوں جماعتوں کے کار کنان نے پتھراؤ بھی کیا ۔
بتا یا جا رہا ہے پتھراو کی وجہ سے نجی نیوز چینل کا رپورٹر بھی زخمی ہو گیاجبکہ دونوں جماعتوں کے کارکنان کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ہے جو صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔
واضح رہے سندھ میں متنازع بلدیاتی الیکشن جس کی متعدد دھاندلی کے شواہد ملنے کے بعد جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے کارکنان سراپا احتجاج ہیں تحریک انصاف کے ترجمان سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سندھ کے واضح دھاندلی زدہ انتخابات کو مسترد کیا ہے جبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور حافظ نعیم الرحمن نے بھی شدید قسم کے دھاندلی کے الزامات عائد کئے ہیں
- شاہین شاہ آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے - February 3, 2023
- پشاور افسوس ناک واقعے پر عمران خان کا ردعمل آگیا - January 30, 2023
- حامد میر نے موجودہ حکومت کو نالائق قرار دے دیا - January 25, 2023