افغانستان میں شدید سردی کی لہر متعدد افراد جاں بحق

شدید موسمی اثرات افغانستان میں متعدد افراد سخت سردی سے جاں بحق تفصیلات کے مطابق جنوری کے دسویں تاریخ سے اب تک شدید سردی کی وجہ سے ستر سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ستر ہزار سے زائد مویشی بھی موت کا شکار بعض جگہوں میں سردی کی شدت منفی 34 ریکارڈ کی گئی افغانستان کے وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے اموات کی شرح بڑھنے پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ سے منجمد اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کردیا
طالبان حکومت کے مطابق قدرتی آفات کا سامنا کرنے کیلئے فنڈز کی کمی کا سامنا ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق معاشی بحران کا شکار ملک کے باشندے اب سخت سردی سے بے سر وسامانی کے عالم میں لڑنے پر مجبور ہیں
واضح رہے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے وجہ سے وقت سے پہلے موسموں کا تبدیل ہونا ، سخت گرمی کی لہریں، سخت سردی کی لہریں اب معمول بن چکا ہے انسانیت اگر اپنا بقا چاہتی ہے تو بروقت ضروری اقدامات کرنے ہوں گے

رضوان احمد

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: