پشاور افسوس ناک واقعے پر عمران خان کا ردعمل آگیا
تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس لائن کے قریب ایک مسجد میں بم دھماکے سے 50 سے زائد افراد زخمی جبکہ 28 افراد نے جام شہادت نوش کیا
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ” پولیس لائن پشاور کی مسجد میں دورانِ نماز دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔میری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کےساتھ ہیں۔ دہشتگردی کےبڑھتےہوئےخطرے سےنمٹنےکیلئےلازم ہےکہ ہم اپنی انٹیلی جنس میں بہتری لائیں اور اپنی پولیس کومناسب انداز میں ضروری ساز و سامان سےلیس کریں۔”
واضح رہے خیبر پختونخوا میں عرصے بعد دہشتگردی نے سر اٹھانا شروع کیا ہے
دوسری طرف لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ نے شہریوں کو خون عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے
اس حملے کے بعد شہریوں میں حکومت اور دہشتگردوں کے خلاف غم وغصے میں اضافہ ہوگیا
پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے اس حملے کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کئے جانے کے بعد شہری موجودہ حکومت کو ہی پشاور حملے کے زمہ دار قرار دے رہے ہیں
جبکہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پشاور میں کئے گئے حملے کی زمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کی ہے
- یہ کیسی تجارت ہے؟ - February 9, 2023
- شاہین شاہ آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے - February 3, 2023
- شاہین شاہ آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے - February 3, 2023