چھکوں کی بارش سکور کا سیلاب

چھکوں کی بارش سے سکور کا سیلاب آیا
پاکستان سپر لیگ سے پہلے دو فرنچائزز کے درمیان میچ کے دوران صوبائی وزیر کھیل کی پٹائی چھ بالوں پر چھ چھکے
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سے پہلے افتخار احمد نے نمائشی میچ میں تاریخ رقم کردی کویٹہ گلیڈیٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 آورز میں 184 رنز سکور کئے آخری اور پشاور زلمی کے سابق کپتان وہاب ریاض کررہے تھے انہوں نے آخری اور کے چھ بالوں پر چھ چھکے جڑ دئیے
شروع سے کویٹہ کی ٹیم کافی پیچھے تھی ایک موقعے پر 60 رنز پر کویٹہ کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے تاہم افتخار نے بھرپور مزاحمت کی انہوں نے 42 گیندوں پر 50 مکمل کی جبکہ اگلے 8 گیندوں پر وہ اپنے انفرادی سکور کو 94 تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے
جواب میں پشاور کی ٹیم اچھے آغاز کے باوجود تین رنز سے میچ ہارگئی مین آف دی میچ افتخار نے دھماکے دار بلے بازی کے ساتھ دو وکٹیں بھی حاصل کیں

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: