کرکٹ کے بے تاج بادشاہ بابراعظم کون ہے مکمل تعارف
بابر اعظم کون ہے ؟
بابر اعظم پاکستان کے سٹار بیٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان ہیں انہوں نے زیمباوے کے خلاف مئی 2015 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا اور پیچھے مڑکر نہیں دیکھا ان کا شمار اس وقت دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے آئی سی سی رینکنگز کے مطابق اس وقت وہ ون ڈے انٹرنیشنل میں دنیا کے نمبر ون بیٹر ہیں جبکہ ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی میں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں ( وقت کے ساتھ تبدیلی ممکن۔
بابر اعظم کون ہے
پاکستان کے کامیاب وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل ،عمراکمل اور عدنان اکمل کے چچازاد بھائی بابر اعظم جو شروع میں بال پکر تھے بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی کے سپورٹ اور بے تحاشا محنت سے وہ انڈر 16 میں ریجنل کرکٹ کھیلنے لگے اور بعد میں 2012 کا انڈر 19 ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے کپتان کے طور پر کھیلے اور سلیکٹرز کو متاثر کیا
ریکارڈز
ون ڈے کرکٹ میں دو بار سنچریوں کی ہیٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹسمیں ہیں ان کے پاس تیز ترین دو ہزار، تین ہزار، چار ہزار ون ڈے سکور کرنے کا اعزاز بھی ہے ، بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں 60 کے اوسط سے کھیلنے والے اس وقت دنیا کے پہلے بیٹر ہیں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین دو ہزار اور تین ہزار سکور کرنے کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے ، ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ سکور اور 50+ سکور کرنے والے واحد بیٹر ہیں بابر اعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان کے سب سے کامیاب کپتان ہیں۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سات بار 100 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ کا ریکارڈ بھی بابر اعظم اور محمد رضوان کے پاس ہے
پاکستان سپر لیگ
بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کے کامیاب ترین بیٹر ہیں انہوں اپنا پی ایس ایل ڈیبیو لاہور قلندرز کی طرف سے کیا تاہم بعد میں انہوں نے کراچی کنگز جوائن کی اور ان کی بہت ساری کامیابیوں کے وجہ بنے اب وہ بطور کپتان پشاور زلمی سے منسلک ہیں
ایوارڈز
بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر 2021 میں بطور کپتان شامل کیا گیا وہ 2021 میں ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ائیر میں بھی شامل تھے اور ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی انہوں نے جیتا تھا۔ سال 2022 میں ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں ان کا نام آیا ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کے کپتان بھی انہیں مقرر کیا گیا جب کہ ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر 2022 کا ایوارڈ بھی انہیں کے نام رہا جبکہ سرگارفیلڈسوبرز ٹرافی کرکٹر آف دی ائیر جو کرکٹ کا سب سے بڑا ایوارڈ ہے وہ بھی بابر اعظم کے نام رہا 23 مارچ 2023 کو انہیں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جاسکتا ہے
- الیکشن التواءتحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کا احوال - March 27, 2023
- رمضان ریلیف کے نام سے عوام کو کیا کھلایا جا جارہا ہے اہم تفصیلات - March 27, 2023
- کپتان کا لاہور جلسہ - March 25, 2023