عمران خان نے حکومت کو کرارا جواب دے دیا

عمران خان کا چھکا پی ڈی ایم مجموعے کو منہ توڑ جواب دے دیا
سوشل میڈیا پر پی ڈی ایم قائدین کی ویڈیو جس میں وہ کے پی اور پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں شئیر کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ” پی ڈی ایم کی قیادت نے ہمیں چیلنج کیا کہ اگر ہم انتخابات چاہتے ہیں تو کے پی اور پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل کریں اب جب ان سے مقابلہ ہوا تو یہ انتخابات سے گھبرا رہے ہیں کیونکہ یہ جانتے ہیں انتخابات سے ان کا خاتمہ طئے ہے اسی لئے وہ سپریم کورٹ کے ججوں کو بدنام کررہے ہیں اور انتخابات سے بچنے کیلئے آئین کی خلاف ورزی کرنے کیلئے تیار ہیں “

انہوں نے مزید “کہا پی ڈی ایم اور کرپشن کے پیسے پر پلنےوالی ایک بگڑی خاتون مریم کے سپریم کورٹ کےججز پر شرمناک اور سوچےسمجھےحملوں کا واحد ہدف انتخابات سےفرار ہےاگرچہ یہ آئین کو روند کر ہی حاصل ہو۔سپریم کورٹ آف پاکستان پرحملوں سےیہ گروہ پاکستان میں جنگل کاقانون راسخ کرنےکےساتھ وفاق کوشدید نقصان پہنچا رہاہے”

ٹویٹر/ عمران خان


واضح رہے گزشتہ سال اپریل میں عمران خان کی

حکومت گرائے جانے کے بعد ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جس کا نمونہ وہ پیش کرچکے ہیں حکومت سے نکالے جانے کے بعد الیکشن ان کا سب سے بڑا مطالبہ رہا ہے تاکہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام لایا جاسکے اسی مقصد کے تحت وہ اپنی دو صوبائی حکومتیں ختم کرچکے ہیں جبکہ پی ڈی ایم نامی حکومتی بندوبست روز اول سے بیک فٹ پر چلا گیا ہے وہ اپنے کیسز کو ختم کرنے کے علاؤہ کچھ نہیں کرسکے تیز رفتار ترقی کرتی معیشت پر کاری ضرب لگانے کے بعد وہ عوام میں نکلنے سے منہ چھپارہے ہیں
واحد مریم نواز ڈھٹائی سے میدان میں ہے کبھی موجودہ حالات کی زمہ داری عمران خان پر عائد کررہی ہے تو کبھی خود کو موجودہ حکومت سے الگ قرار دے رہی ہیں
سابق وزیر اعظم عمران خان کی ٹویٹ گزشتہ دنوں مریم نواز کی جانب سے عدلیہ پر اثرانداز ہونے کی کوشش پر ردعمل ہے

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: