حکومت عمران خان دور کا اہم منصوبہ بحال کرنے پر مجبور

حکومت عمران خان کا ایک اور منصوبہ بحال کرنے پر مجبور

وفاقی حکومت نے 2019 میں شروع کئے گئے مرغی پال اسکیم منصوبے کو بحال کردیا ہے. مئی 2023 سے 3 لاکھ گھروں کو 5 مرغیاں اور ایک مرغا 30 فیصد کم قیمت یعنی 1180 روپے میں دئیے جائیں گے. جون میں مزید 3 لاکھ گھرانے مستفید ہونگے. حکومت نے یہ منصوبہ بند کردیا تھا. لیکن شہریوں نے عدالت جانیکی دھمکی دی جبکہ پنجاب میں قائم 11 فارمز نے اربوں روپے نقصان کی پیشگوئی کردی. چناچہ صوبائی حکومت نے وفاق سے منصوبے کی بحالی کی درخواست کی. جس پر وفاق نے فنڈز میں کٹوتی کی ہے لیکن منصوبہ بحال کردیا ہے. (ایکسپریس ٹریبون)یہ منصوبہ 2019 میں شروع کیا گیا تھا. 2021 تک 33 لاکھ گھروں کو مرغیوں کے سیٹ کم قیمت پر فراہم کئے گئے. مرغیوں کی نسل اچھی فراہم کی گئی جو سال میں 250 انڈے دیتی ہے. دیسی مرغی کے گوشت کا استعمال بڑھنا شروع ہوا تاہم حسب معمول حکومت کی تبدیلی سے منصوبہ بھی بند کردیا گیا تھا.
واضح رہے عمران خان کے دور حکومت میں موجودہ حکومت میں شامل وزراء (جو اس وقت اپوزیشن میں تھے )نے اس منصوبے پر کھل کر تنقید کی تھی

True Journalizm

Coloumnist | Blogger | Space Science Lover | IR Analyst | Social Servant Follow on twitter www.twitter.com/truejournalizm MSc Mass Communication

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: