پوسٹ مارٹم

صدیق جان کا حسن ایوب کے نام خط

بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان کو گرفتار کرلیا گیا گرفتاری سے پہلے انہوں نے ایک ٹویٹ میں حسن ایوب کو مخاطب کرکہ کہا ”

پیارے بھائی حسن ایوب ، امید ہے کہ جب آپ کو یہ محبت نامہ ملے گا تو آپ صحت اور ایمان کی بہترین حالت میں ہوں گے ، ہوا کچھ یوں کہ میں جب آج صبح جاگا تو مجھے ایک کال آئی کہ ایک مقبوضہ ریاست کی مالکن نے حکم دیا ہے کہ مجھ پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے، میں نے جب وہ ویڈیو دیکھی تو اس ویڈیو میں کوئی حقیقت نہیں تھی ، میں نے اس پراپیگنڈے کا حصہ بننے والے ایک خاتون کے تمام نوکروں ،ملازموں اور چپڑاسیوں کو لیگل نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ، مجھے دکھ ہوا جب میں نے آپ کا بھی جھوٹ اور بکواس پر مبنی پراپیگنڈے پر ٹویٹ دیکھا ، آخری اطلاعات تک آپ کے پاس میرا نمبر موجود تھا، آپ مجھے کال کرکے پوچھ سکتے تھے ، لیکن آپ اس معاملے کو پبلک ڈومین میں لے آئے ، تو میرے بھی آپ سے کچھ سوالات ہیں ، اگر آپ یہاں جواب دینا چاہیں تو دے دیں یا پرسنلی جواب دے دیجئے گا 1.کیا یہ درست ہے کہ آپ سلمان اقبال صاحب کو کسی کا نام لے کر یا کسی سے کال کروا کر اے آر وائی پر شو لینے کے لیے بلیک میل کر یا کروا رہے ہیں ؟ 2.آپ کو آپ کے آفس کے گروپ سے مخبریاں کرنے پر ریموو کردیا گیا ہے ؟ 3۔ارشد شریف صاحب کے خون کا سودا کرنے والوں میں آپ بھی شامل ہیں؟ 4۔ارشد شریف صاحب والے معاملے کہ وجہ سے آپ کے اپنے ہی ادارے کے لوگ آپ سے بات تک کرنا پسند نہیں کرتے ؟؟ بندہ ناچیز ان سوالات کے جوابات کا متمنی ہے ، جواب آنے یا نہ آنے کی صورت میں محبت برقرار رہے گی

❤️

جبلی ویوز مریم نواز کے اشارے پر صحافی صدیق جان کی غیر قانونی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہے اور انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کرتا ہے

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

اپنے خیالات کا اظہار کریں