کیا پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ سے جیت پائے گی؟؟ پاکستان کے اعلان کردہ سکواڈ پر ایک نظر

کیا پاکستان ٹیم نیوزی سے اس ٹیم کے جیت پائے گی ؟
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ایک روزہ سیریز 17 ستمبر سے پنڈی کرکٹ سٹیڈکم میں شروع ہورہی ہے جس کے لئے
کیوی کرکٹ ٹیم 11 ستمبر کو چارٹر طیارے پر پاکستان پہنچ رہی ہے۔

کیوی ٹیم پاکستان میں تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے علاوہ پانچ ٹی ٹوینٹی میچز بھی کھیلے گی ۔

ایک روزہ سیریز کے لئے پاکستان کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے آئیے ذرا سکواڈ پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

بابر اعظم : کپتان __ آٹومیٹک چوائس

امام الحق : ایک روزہ فارمیٹ میں اچھا ریکارڈ

فخر زمان : ایک روزہ فارمیٹ کا اچھا ریکارڈ اور واحد جارحانہ اوپنر

عبداللہ شفیق : اس نام کے بغیر ایک روزہ ٹیم کا سکواڈ پورا نہیں ہوتا البتہ اسکو موقع دینا اور کھلانا بدستور باقی ہے

سعود شکیل : لسٹ اے کا اچھا ریکارڈ لیکن انٹرنیشنل میں ابھی خود کو ثابت کرنا باقی ہے

خوشدل شاہ : خوشدل شاہ کی انٹرنیشنل سلیکشن ایک سوالیہ نشان ہے ؟

محمد رضوان : آٹومیٹک چوائس

محمد حارث : ڈیبیو کال اپ (دیکھتے ہیں کیسے کھلاڑی ہیں یہ)

افتخار احمد : سفارش تگڑی لگتی ہے بھئی

شاداب خان : اچھا کھلاڑی لیکن گزشتہ کچھ عرصہ سے دونوں شارٹ فارمیٹ میں بری پرفارمنس ۔ امید ہے اس سیریز سے ورلڈکپ کے لیے فارم واپس آئے گی

محمد وسیم : ڈیبیو کال اپ ( بہت زبردست سلیکشن)

فہیم اشرف : ریڈ بال کرکٹ میں اچھی پرفارمنس البتہ وائٹ بال میں سلیکشن ایک سوال ؟

محمد نواز : زبردست چوائس (امید ہے میچ کھیلنے کا موقع بھی دیا جائے گا

عثمان قادر : ٹی ٹوینٹی کا اچھا باؤلر (ایک روزہ کرکٹ میں جلوہ دکھانا بدستور باقی)

زاہد محمود : ڈیبیو کال اپ (دیکھتے ہیں کیا کرتے ہیں)

شاہین شاہ آفریدی : آٹومیٹک چوائس

حسن علی : آٹومیٹک چوائس

حارث رؤف : امید ہے کہ حارث وہاب کی جگہ پہ اپنی سلیکشن کو جسٹیفائی کرپائیں گے

محمد حسنین : امید ہے حسنین محمد عامر کی جگہ اپنی سلیکشن کو جسٹفائی کرپائیں گے۔

شاہنواز دھانی : ڈیبیو کال اپ (سمجھ سے باہر ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں بنچوں پہ بٹھانے کے بعد اے روزہ سلیکشن کیوں ہوئی) البتہ اچھی امیدیں وابستہ ہیں۔

امید ہے کہ پاکستان ٹیم ہوم گراؤنڈ پہ اتنے سالوں بعد کیویز کے ساتھ سیریز میں اچھا پرفارم کرے گی اور نئے لڑکوں کے ساتھ ساتھ سنئیرز پلئیرز بھی اپنی سلیکشن کو درست ثابت کرپائیں گے۔
ساجد عثمانی
@sajidusmani01

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: