سیاست

بزرگ حریت راہ نما سید علی گیلانی کون تھے؟؟

‏سید علی گیلانی کون ؟

حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کرگئے
انا للہ وانا الیہ راجعون

حریت جموں و کشمیر کی توانا و گونجدار آواز 92 سالہ سید علی گیلانی 30 کتب کے مصنف تھے
بلا شبہ مرحوم عظیم شخصیت کے حامل تھے
1929ء کو کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پیدا ہوئے اور 1959ء میں قصبہ سوپور ہجرت کی ، اورینٹل کالج لاہور سے ادیب عالم اور کشمیر یونیورسٹی سے ادیب اور منشی فاضل کی اسناد حاصل کیں
1949ء سے 12 سال تک کشمیر کے سکولوں میں تدریسی خدمات انجام دیتے رہے
مرحوم 15سال کشمیر اسمبلی کے رکن رہے
28اگست 1962ء کو پہلی بار گرفتار ہوۓ اور 13ماہ بعد رہا ہوئے
کشمیر کے حق آزادی کے لیے کم و بیش 14سال کا عرصہ جموں وکشمیر اور بھارت کی جیلوں گزارا جبکہ گزشتہ دس سال سے نظر بند تھے
مرحوم کا اسلام کی بنیاد پر پاکستان کیلئے یہ نعرہ آج بھی ہمارے کانوں میں شدت سے گونجتا ہے
ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دید آور پیدا

یکم ستمبر 2021 کو جرات ، بہادری ، عزم ، ہمت ، استقامت اور صبر ، برداشت کا یہ عظیم باب بند ہوا اور سید علی گیلانی سرینگر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے

تم ہو اک زندہ جاوید روایت کے چراغ
تم کوئ شام ہو جو ڈھل جاؤ گے

اللہ تعالیٰ انکی مغفرت کامل فرماۓ اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
اور لواحقین و پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے
آمین یارب العالمین

والسلام: حافظ محمد احمد

فالو کریں
میگزین at Jabbli Views
جبلی ویوز ایک میگزین ویب سائٹ ہے، یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مضمون نگاری اور کالم نگاری کو فروغ دینا اور اس شعبے سے منسلک ہونے والے نئے چہروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے،تاکہ وہ اپنے ہنر کو نکھار سکیں اور اپنے خیالات دوسروں تک پہنچا سکیں۔
Jabbli Views
فالو کریں

Jabbli Views

جبلی ویوز ایک میگزین ویب سائٹ ہے، یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مضمون نگاری اور کالم نگاری کو فروغ دینا اور اس شعبے سے منسلک ہونے والے نئے چہروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے،تاکہ وہ اپنے ہنر کو نکھار سکیں اور اپنے خیالات دوسروں تک پہنچا سکیں۔

اپنے خیالات کا اظہار کریں