پوسٹ مارٹم

نفرتیں…..وہم وگماں کے وجہ سے

“نفرتیں ۔۔۔۔۔ وہم و گمان کی وجہ سے”
تحریر: حفیظ اللہ
بدگمامی سے مراد ایک ایسی بات دل میں لانا یا رکھنا جس کا نا یقین ہو اور نا ہی اس وہم و گمان یا شک کے متعلق دو عادل گواہ ہوں
انسان میں نفرت، گمان، وہم یا شک کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے لوگ دل میں گمان لے کر یوں نفرتوں کے دلدل میں پھنس جاتا ہے کوئی کوئی تو معمولی سنی سنائی بات پر شک کر کہ دل میں نفرت کی آگ بھڑکاتا رہتا ہے اور یوں زندگی اکیلی پن کی طرف لے جاتی ہے بدگمامی بہت بڑی بیماری ہے جس سے انسان اپنی انفرادی زندگی سے لے کر معاشرے کی کی اجتماعی زندگی تک بگاڑ کا ایک نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع کر دیتی ہے
“قرآن میں واضح ارشاد ہے ترجمہ ” اے ایمان والوں زیادہ تر گمانوں سے بچا کر بے شک بعض گمان ایسے گناہ ہے جس پر اخرت میں سزا واجب ہوتی ہے “

” ایک واقعہ ایک مسجد میں آیا جب موذن آذان دینے لگا تو لاوڈ سپیکر سے آواز باہر نہیں آیا اذان ختم ہوئی نماز ہوگئی لوگ جمع ہوئے کہ لاوڈ سپیکر سے آواز کیوں نہیں آیا الماری کھولی تو لاوڈ سپیکر کا تار کٹ گیا تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ کسی نے چاقو سے کاٹا ہے
سب لوگ وہم گمان اور شک کرنے لگے کہ کوئی چور آیا ہوگا تار کاٹ کر لاوڈ سپیکر لے جارہا تھا کہ کوئی آیا ہوگا اور چور تار کاٹ کر بھاگ گیا ہوگا
کوئی کہنے لگا فلان ہوگا وہ نشئی ہے کوئی کہنے لگا فلاں ہوگا وہ پچلے سال چوری میں پکڑا گیا تھا کوئی کہنے لگا فلاں ہوگا وہ بری صحبت میں بیٹھتا ہے یوں سب مسجد میں شور کرنے لگتے تھے اور یہ گمان اور وہم کا سلسلہ کچھ دن چلتا رہا
تیسرے یا چوتھے دن واپس وہی واقعہ پھر سے آیا جب موذن آذان دینے لگا تو لاوڈ سپیکر سے آواز نہیں آیا جب لاوڈ سپیکر کی الماری کھولی گئی دیکھا تو وہی تار پھر سے کٹ گیا تھا اور وہاں سے ایک چوہا موذن کے قدموں سے ہوتا ہوا باہر گیا اور یوں شک و گمان کا سلسلہ ختم ہوا اور موذن نے نماز کے بعد سارا قصہ سنایا تو شک و گمان کی باتیں کرنے والے سب خاموش ہوگئے اور ایک دوسرے کو دیکھتے رہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارے اکثر جھگڑے ایسے وہم و گمان کی وجہ سے ہے بہت سے دشمنیاں شک کی بنا پر ہے
نفرتیں گمانوں کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اکثر وہ کچھ نہیں ہوتا جس کا ہم سوچتے ہے
دل کو پاک کرنا ہوگا ہمیشہ مثبت سوچ رکھنا ہوگا اپنی انفرادی سوچ کو پاک کرنا ہوگا
تو خود بخود نفرت کی جگہ الفت جنم لے گی۔
و سلام دعاؤں کا طلب گار ہوں

ٹوئٹر آئی ڈی
‎@H_afiz8

فالو کریں
میگزین at Jabbli Views
جبلی ویوز ایک میگزین ویب سائٹ ہے، یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مضمون نگاری اور کالم نگاری کو فروغ دینا اور اس شعبے سے منسلک ہونے والے نئے چہروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے،تاکہ وہ اپنے ہنر کو نکھار سکیں اور اپنے خیالات دوسروں تک پہنچا سکیں۔
Jabbli Views
فالو کریں

Jabbli Views

جبلی ویوز ایک میگزین ویب سائٹ ہے، یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مضمون نگاری اور کالم نگاری کو فروغ دینا اور اس شعبے سے منسلک ہونے والے نئے چہروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے،تاکہ وہ اپنے ہنر کو نکھار سکیں اور اپنے خیالات دوسروں تک پہنچا سکیں۔

اپنے خیالات کا اظہار کریں