پی آئی اے پٹری سے کیوں اتری

‏پی آئ اے پٹری سے کیوں اتری ؟

افغانستان سے غیر ملکیوں کا انخلاء بذریعہ پی آئ اے ہونا خوش آئند ہے لیکن یاد رکھیں غیر ملکیوں کے انخلاء کیلئے جو عملہ کام کر رہا وہ انتہائی ایکٹیو اور سخت نگرانی میں کام کر رہا ہے
جس کی وجہ سے پی آئ اے پر کسی نے اعتراض نہیں کیا بلکہ پی آئ اے کو سراہا جا رہا ہے


اب سوال یہ ہیکہ یہ سب کچھ انتہائی شاندار ہونے کے باوجود بہت سے ممالک اور بہت سے پاکستانی ابھی بھی پی آئ اے پر اعتماد نہیں کرتے اور پی آئ اے کی جگہ دوسری ائیر لائن کو ترجیح دیتے ہیں


اس کی سب سے بڑی وجہ ناقص حکمت عملی اور عملے کی ناقص پرفارمینس ہے
ہم میں سے بہت سے پی آئ اے کی ٹکٹ لیکر فلائٹ متاخر ہونے کو جھیلتے ہیں اور گھنٹوں ائیرپورٹ کی کرسیوں پر وقت گزاری کرتے ہوۓ انتہائی پریشانی کا سامنا کرتے ہیں

اسکے علاوہ ایک مسئلہ یہ بھی ہیکہ انسان سفر کسی اور فلائٹ میں کرتا ہے اور اسکا سامان کسی اور فلائٹ میں بعد میں آتا ہے
پھر ائیرپورٹ کے بار بار چکر لگانا بھی ذہنی اذیت ہے
خاص طور ان لوگوں کیلئے جو ائیر پورٹ سے دور رہتے ہیں
اسکے علاوہ پی آئ اے کی مشینری کی چیکنگ درست طریقے سے نہیں ہوتی جس کی وجہ سے حادثات پیش آتے ہیں
جب تک ان تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تصحیح نہیں کی جاۓ گی تب تک پی آئ اے کو عمومی ترجیح نہیں ملے گی
حکومت وقت کو چاہیے کے پی آئ اے کی تمام ناقصات کو درست کیا جاۓ تاکہ پی آئی اے جو کہ ہمارا قومی اثاثہ ہے اسکو اہمیت ملے اور ہر ایک کی پہلی چوائس پی آئ ہو جاۓ
ہماری دعا ہیکہ ہمارے تمام قومی اثاثے دن دگنی رات چوگنی ترقی کریں اور وطن عزیز کا نام روشن ہو

🇵🇰 پاکستان زندہ باد 🇵🇰

والسلام : حافظ محمد احمد

@iamhafizahmad

Jabbli Views
فالو کریں

Jabbli Views

جبلی ویوز ایک میگزین ویب سائٹ ہے، یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مضمون نگاری اور کالم نگاری کو فروغ دینا اور اس شعبے سے منسلک ہونے والے نئے چہروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے،تاکہ وہ اپنے ہنر کو نکھار سکیں اور اپنے خیالات دوسروں تک پہنچا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: