رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین مقرر

سب سے پہلے اللہ پاک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پریس کانفرنس کا آغاز کیا اور پھر بورڈ آف گورنرز کے ساتھ مصباح وقار کو خراج تحسین پیش کیا۔

اپنی ترجیحات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے پچز کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے، ڈومیسٹک کرکٹ کے تمام 192 کھلاڑیوں کیلیے ایک لاکھ روپے یکمشت بڑھا دیے گئے، ورلڈکپ کیلیے سب سے بڑا اعلان کیا کہ سابق آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ہیڈن کو ہیڈ کوچ اور سابق جنوبی افریقہ باؤلر اور دنیائے کرکٹ کے سابق نمبر ون کھلاڑی ورنن فلینڈر کو باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے ۔

ورلڈکپ کیلیے اعلان کردہ ٹیم کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ ہم نے سمت تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان شاء اللہ جدید کرکٹ کے مطابق ہم آہنگ کریں گے اپنی ٹیم کو ۔

اس کے ساتھ ایک اچھا اعلان یہ بھی کہ اگر کوئی لوکل کلب کسی انٹرنیشنل کھلاڑی کو متعارف کرواتا ہے تو اس کا خرچہ پی سی بی برداشت کرے گا، ضرورت پڑی تو کوچز بھی فراہم کیے جائیں گے۔

کافی مثبت باتیں اور کچھ اچھا کرنے کا عزم لیے ہوئے رمیز راجہ کیلیے نیک خواہشات کہ وہ کرکٹ ٹیم کا قبلہ درست کر کے پھر سے اسے فتوحات کے ٹریک پر گامزن کر سکیں

@sajidusmani01

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: